قومی

Kiran Choudhary Joins BJP: بی جے پی میں شامل ہوگئیں سابق وزیراعلیٰ کی بہو کرن چودھری، ایک دن پہلے ہی دیا تھا کانگریس سے استعفیٰ

ہریانہ میں اسمبلی الیکشن سے پہلے کانگریس کی سابق لیڈرکرن چودھری بی جے پی میں شامل ہوگئی ہیں۔ کرن چودھری نے نئی دہلی میں آج بدھ (19 جون، 2024) کوبی جے پی ہیڈ کوارٹرمیں کرن چودھری نے بیٹی شروتی چودھری کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ بی جے پی کا حصہ بننے کے بعد کرن چودھری کے ایکس اکاؤنٹ پرپوسٹ کے ذریعہ کہا گیا، “نئی شروعات، ایک نیا پربھات”۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں کرن چودھری نے یہ بھی بتایا،”آج سب کا ساتھ، سب کا وکاس اورسب کا وشواس اورایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے تصورکے لئے کارکنوں کے ساتھ بی جے پی پارٹی کی رکنیت حاصل کی، جس کا مقصدعلاقے کو بہتربنانا ہے۔ ہمارا وعدہ ہے کہ چودھری بنسی لال جی کے نقش قدم پرچلتے ہوئے ہم ہمیشہ ہریانہ اورعلاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف رہیں گے۔”  قابل ذکرہے کہ کرن چودھری اوربیٹی شروتی چودھری نے ایک دن پہلے منگل (18 جون، 2024) کو کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سیاسی گلیاروں میں کرن چودھری کا سیدھا اشارہ ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندرسنگھ ہڈا کی طرف مانا جا رہا ہے۔ کرن چودھری اورشروتی چودھری کی طرف سے بڑا الزام لگایا تھا کہ کانگریس کی ہریانہ یونٹ کو ’نجی جاگیر‘ کی طرح چلایا جا رہا ہے۔

کون ہیں کرن چودھری؟

کرن چودھری ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بنسی لال کی بہو ہیں۔ فی الحال وہ بھوانی کی توشام اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ کرن چوھری پانچ بار کی رکن اسمبلی، دو بار کی سابق مرکزی وزیر اور ہریانہ میں کانگریس لیجسلیٹیو پارٹی کی لیڈر رہی ہیں۔ وہیں شروتی چودھری ہریانہ کانگریس کی کارگزارصدرتھیں۔ کرن چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنا استعفیٰ شیئر کرتے ہوئے لکھا،”میں نے کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہریانہ کے قیام میں اہم کردارادا کرنے والے چودھری بنسی لال جی کے اقداراورنظریات کوہریانہ میں پھیلانا، علاقے اورریاست کی ایمانداری سے ترقی کرنا ہمیشہ میری ترجیح رہے گی۔“

کرن چودھری نے کیوں دیا استعفیٰ؟

کرن چودھری نے استعفیٰ میں لکھا، ”میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ابتدائی رکنیت سے اپنا استعفیٰ دیتی ہوں۔ میں گزشتہ 4 دہائی سے کانگریس پارٹی کا ایک وفادار اورثابت قدم رکن رہی ہوں اورمیں نے اپنی زندگی پارٹی اوران لوگوں کے لئے وقف کردی ہے، جن کی میں نمائندگی کرتی آئی ہوں۔ ہریانہ میں مجھے جدید ہریانہ کے خالق آنجہانی چودھری بنسی لال یاد آتے ہیں۔ بنسی لال اوراپنے آنجہانی شوہرچودھری سریندرسنگھ کی بھرپورمیراث کی بھی نمائندگی کرتی ہوں۔ تاہم، یہ سب سے زیادہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہریانہ میں کانگریس پارٹی کوذاتی جاگیرکے طورپرچلایا جا رہا ہے، جس میں میری جیسی ایماندارآوازوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، جنہیں انتہائی منصوبہ بند اورمنظم طریقے سے دبایا اورذلیل کیا گیا ہے۔“

وہیں، انہوں نے مزید لکھا کہ شروع سے ہی میرا ہدف اورمقصد اپنی ریاست اوراپنے ملک کے لوگوں کی خدمت کرنا رہا ہے۔ میں اب ایسی رکاوٹوں کے سبب ایسا کرنے سے قاصرہوں۔ وہیں ان کی بیٹی اورسابق رکن پارلیمنٹ شروتی چودھری نے اپنا استعفیٰ شیئرکرتے ہوئے لکھا، ”میں نے کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چودھری بنسی لال اورچودھری سریندرسنگھ جی کے نظریے پرچل کرعلاقے اورریاست کی ترقی کرنا میری ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی۔“ شروتی چودھری نے لکھا، ”میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ابتدائی رکنیت اورہریانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی کارگزارصدرکے عہدے سے اپنا استعفیٰ دیتی ہوں۔ میں ایسے لوگوں کی لمبی روایت سے آتی ہوں، جنہیں ملک کی بے لوث خدمت کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ میں نے بھی بے لوث خدمت کے اس عظیم ورثے کو پوری ایمانداری اورلگن کے ساتھ برقراررکھنے کی کوشش کی ہے۔‘‘

Nisar Ahmad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago