Crime News: اتر پردیش کے جھانسی میں یوپی ایس ٹی ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی (انکاؤنٹر)کے دوران مجرم رشید کالیا کو گولی لگی ہے۔ راشد کالیا پر پنٹو سینگر کے قتل کا الزام ہے۔ پنٹو سینگر وہی شخص ہے۔ جس نے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ اور یوپی کی سابق وزیر اعلی مایاوتی کو چاند پر زمین لے کر دی تھی۔ ایس ٹی ایف نے کہا کہ پنٹو سینگر قتل کیس کا ملزم اور 1.25 لاکھ روپے کا انعام رکھنے والا راشد کالیا جھانسی میں ایس ٹی ایف ٹیم کے ساتھ تصادم کے بعد زخمی ہو گیا تھا۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کانپور پولیس نے شارپ شوٹر راشد کالیا پر ایک لاکھ کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ وہیں جھانسی میں کالیا 25 ہزار روپے کا وانٹڈتھا۔ پولیس کے مطابق رشید کالیا پھیروتی لے کر وارداتیں کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی ‘ٹائیگر 3’ نے دنیا بھر میں مچائی دھوم! صرف 6 دنوں میں 300 کروڑ کلب میں شامل ہوئی فلم
پولیس نے بتایا کہ یہ انکاؤنٹر مورانی پور کوتوالی علاقے کے جھانسی کھجوراہو قومی شاہراہ پر گرام سیتورا کے قریب ہوا۔ انکاؤنٹر کے بعد مجرم کو جھانسی میڈیکل کالج بھیجا گیا ہے ۔جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…