Karnataka Election 2023: کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے بدھ کو اسمبلی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور کنڑ فلموں کے اداکار کچھا سدیپ بھی موجود رہے۔ اس سے پہلے دن میں، بومئی نے نڈا اور سدیپ کے ساتھ اپنے حلقہ انتخاب شگاؤں میں ایک زبردست روڈ شو کیا۔ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے بومئی نے مندروں میں پوجا بھی کی۔
کچھ دن پہلے اداکار سدیپ نے وزیر اعلی بومئی کو اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ 2008 سے بومئی نے مسلسل تین بار اس سیٹ کی نمائندگی کی ہے۔ سابق شاہی ریاست کتور کی ملکہ چنما کے مجسمے پر پھول چڑھانے کے بعد انہوں نے روڈ شو کیا۔
اس کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جے پی نڈا نے کہا کہ بومئی آج جو نامزدگی داخل کر رہے ہیں وہ صرف ایم ایل اے کے عہدہ کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ایسا راستہ ہے جو کرناٹک کو آگے بڑھنے کی سمت دے گا۔ انہوں نے کہا، ”آپ کے جوش کو دیکھ کر، مجھے یقین ہے کہ آپ نے اگلے پانچ سالوں کے لیے بومئی کو اسمبلی میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں یہاں صرف بومئی کے لیے آپ کا ووٹ مانگنے نہیں آیا ہوں، بلکہ کمل کے نشان پر آپ کا ووٹ مانگنے آیا ہوں تاکہ کرناٹک میں ‘ترقی کی گنگا’ مسلسل بہتی رہے۔
نڈا نے کانگریس کو گھیرا
اس دوران نڈا نے اپوزیشن کانگریس پر بدعنوان ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ کرناٹک کو اپنے اے ٹی ایم کے طور پر استعمال کرے گی اور اسلامی سیاسی تنظیم ‘پاپولر فرنٹ آف انڈیا’ پر سے پابندی بھی واپس لے لے گی۔ دوسری طرف سدیپ کچھا نے بھی عوام سے بومئی کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سی ایم بومئی شگاؤں سے تین بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور ایک بار پھر یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اپنے خطاب کے دوران بومئی نے کہا، ’’بہت سی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ چیف منسٹر اپنا حلقہ بدل کر کسی اور سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ میں رننگ چیف منسٹر نہیں ہوں۔ کچھ بھی ہو، میرے لوگ میرے بارے میں فیصلہ کرتے ہیں کیونکہ آپ میرے ‘آقا’ ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…