قومی

Pannu threatens to attack the Parliament House: ’13 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس پر کروں گا حملہ، دہلی بنے گا پاکستان’، خالصتانی دہشت گرد پنوں کی دھمکی، ویڈیو وائرل

Gurpatwant Singh Threat: خالصتانی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ دہشت گرد پنوں نے ایک بار پھر بھارت پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس نے یہ بڑی دھمکی دی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے پنوں ویڈیو میں کہہ رہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کی سازش ناکام ہوگئی۔ میں 13 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کرکے جواب دوں گا۔ 13 دسمبر یا اس سے پہلے ہندوستان کی پارلیمنٹ کی بنیاد ہلا دی جائے گی۔ پنوں کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سیکورٹی ادارے الرٹ پر ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ ہوا تھا۔

خالصتان کا جھنڈا اور افضل گرو کا پوسٹر

دہشت گرد پنوں کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں خالصتان کا جھنڈا اور افضل گرو کا پوسٹر بھی نظر آ رہا ہے۔ اس پر لکھا ہے کہ ’’دہلی بنے گا خالصتان‘‘۔ ویڈیو میں پنو کہہ رہا ہے کہ، ’’ہندوستانی ایجنسیوں نے مجھے قتل کرنے کی سازش کی اور وہ ناکام ہو گئی۔ اب اس کا جواب 13 دسمبر یا اس سے پہلے پارلیمنٹ پر حملہ کرکے دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں اور دہلی پولیس نے دارالحکومت میں سیکورٹی سخت کر دی ہے۔ پنوں کی ویڈیو دیکھنے کے بعد سیکورٹی اداروں نے کہا ہے کہ ویڈیو کی اسکرپٹ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے لکھی ہے۔

امریکی سرزمین پر پنوں کے قتل کی سازش

امریکی پرنسپل ڈپٹی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جوناتھن فائنر نے ہندوستان کو امریکی سرزمین پر پنوں کے قتل سے متعلق سازش کی تحقیقات کے دوران ذمہ دار پائے جانے والے کو جوابدہ ٹھہرانے کی اہمیت سے آگاہ کیا ہے۔ وہیں امریکہ نے اس معاملے میں کسی ہندوستانی کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا تو ہندوستان نے جانچ کی بات کہی تھی۔

ایئر انڈیا کو لے کر بھی دے چکا ہے دھمکی

اس سے قبل نومبر میں بھی پنوں نے ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ 19 نومبر کو ایئر انڈیا سے سفر کرنے والوں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اس دوران پنوں نے سکھ لوگوں کو ایئر انڈیا سے سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم 19 نومبر کو اس کی دھمکی کا کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

8 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

8 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

9 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

9 hours ago