قومی

Babri Masjid Demolition Anniversary: بابری مسجد شہادت کی 31 ویں برسی، ایودھیا میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی

Babri Masjid Demolition Anniversary: آج یعنی 6 دسمبرکو ایودھیا میں بابری مسجد شہادت کی 31ویں برسی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے شہرکی سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اورسیکورٹی کو الرٹ پررکھا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے سیکورٹی کی مانیٹرنگ کی ہے اورجگہ جگہ پرپولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ پولیس شہرمیں آنے اورجانے والوں پرسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کررہی ہے۔ چیک پوائنٹس پرلوگوں کے آئی ڈی کارڈس بھی چیک کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایودھیا کے مختلف مقامات پرگاڑیوں کی بھی پوری جانچ کی جارہی ہے۔

ایودھیا پولیس نے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے

ایودھیا کے ایس ایس پی راج کرن نیّرنےعام لوگوں سے کسی بھی طرح کی افواہ نہ پھیلانے کی اپیل کی ہے۔ کہا ہے کہ ایودھیا کے مختلف حصوں میں پولیس اہلکاروں کی پوری تعیناتی کی گئی ہے اوروہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ آس پاس کے اضلاع کی پولیس کو بھی سیکورٹی کے لئے بلایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی اے سی کے جوانوں کو بھی تعیناتی کی گئی ہے۔ کسی بھی طرح کے حادثات پر فوری جواب دینے کے لیے پولیس کا مشترکہ نظام بنایا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی فورسزکو مربوط کیا جاسکے۔
سوشل میڈیا پر بھی پولیس کی نظر

سینئر پولیس حکام نے کہا ہے کہ بابری مسجد کے انہدام کی برسی کے پیش نظرسوشل میڈیا پربھی نظررکھی جا رہی ہے۔ اس سے کسی بھی قسم کی افواہوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہمارا انفارمیشن سسٹم اورسوشل میڈیا ٹیم پوری طرح متحرک ہے۔ ہم کسی کوافواہیں پھیلانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ہماری پولیس ہرصورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ 6 دسمبر 1992 کو ایودھیا پہنچنے والے لاکھوں کار سیوکوں نے بابری مسجد کو منہدم کر دیا تھا۔ اس کے بعد ملک کے کئی حصوں میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے جن میں تقریباً 1000 لوگ مارے گئے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

52 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago