قومی

Amritpal Singh Arrest Case: امرت پال اسلحہ کی نوک پر اپنا حلیہ بدلا، پولیس کو ایسے چکمہ دے کر بھاگا خالصتان حامی

پنجاب میں ان دنوں خالصتان حامی امرت پال سنگھ کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہے۔ پولیس گزشتہ ہفتے سے ہی امرت پال کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔ وہیں امرت پال باربار پولیس کو چکمہ دے رہا ہے۔ اسی ضمن میں امرت پال کی نئی تصویر سامنے آئی ہے، جس میں اس کا حلیہ بالکل بدلا ہوا نظرآرہا ہے۔ اس دوران خبرہے کہ امرت پال جالندھرکے ایک گاؤں میں گرودوارہ کے گرنتھی کے گھرپہنچ گیا اوروہاں اس نے کپڑے بدلے۔ گرنتھی نے پولیس کو پوچھ گچھ میں اس پورے سانحہ کی جانکاری دی ہے۔

پولیس کو دی گئی جانکاری کے مطابق، گرنتھی کے بیٹے کی شادی کے لئے لڑکی والے دیکھنے آنے والے تھے، لیکن امرت پال پہلے پہنچ گیا اورہتھیاردکھاتے ہوئے ان سے کپڑے لئے، ان کا کھانا کھایا اورچلا گیا۔ ہفتہ کے روز جس وقت امرت پال گرودوارہ ننگل امبیا پہنچا تواسی وقت گرنتھی رنجیت سنگھ کے بیٹے جتیندر سنگھ کو شادی کے لئے دیکھنے کے لئے لڑکی والے آنے والے تھے۔ گرنتھی کی اہلیہ نریندر کور نے بتایا ہے کہ اس نے سوچا لڑکی والے آئے ہیں۔ گرودوارہ پہنچتے ہی امرت پال نے پوچھا کہ گرنتھی ہیں؟ تو انہوں نے اسے لڑکی والا سمجھ کر اندر بلا لیا۔

ہتھیار کے دم پر دھمکایا

گرنتھی کی فیملی نے بتایا کہ امرت پال اوراس کے ساتھ آئے چارنوجوانوں کے پاس رائفل اورپستول اوربہت سارے کارتوس تھے۔ انہوں نے گرنتھی کی فیملی کو ہتھیار دکھا کرڈرا دیا تھا۔ امرت پال سیدھے ٹوائلیٹ میں چلا گیا اورایک نوجوان گرنتھی کے کمرے میں چلے گئے۔ بیت الخلاء (ٹوائلیٹ) سے نکلنے کے بعد امرت پال نے گرودوارے میں ماتھا ٹیکا اورکھانا بنانے کے لئے کہا۔ اس دوران وہ کسی کو فون کرکے وہاں بلا رہا تھا۔

بیٹے کے کپڑے اور گرنتھی کی جیکٹ پہن کر بھاگا

امرت پال کے ساتھیوں نے گرنتھی کے کمرے میں زبردستی گھس کر ان کے بیٹے جتیندر کے کپڑے لے لئے۔ بیٹے کی پنک رنگ (گلابی رنگ) کی پگڑی بھی لے لی۔ اسے امرت پال نے پہنا۔ اس کے بعد جیکٹ مانگی تو کیل پر لٹکی ہوئی گرنتھی کی جیکٹ زبردستی اٹھاکر پہن لی۔ جیکٹ اوور سائز تھی، لیکن پھر بھی امرت پال نے پہن لی۔

  -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

19 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago