۔بھارت ایکسپریس
India vs Australia Today’s Match: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ بدھ کے روز 22 مارچ کو چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اورآسٹریلیا دونوں ایک ایک میچ چکے ہیں۔ سیریز 1-1 سے برابر ہونے کے بعد، چیپاک ایک کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو مل سکتی ہے، لیکن موسم کی پیشن گوئی کچھ اس طرح آرہی ہے کہ جس سے خطرہ بڑھ گیا ہے کہ کہیں بارش کھیل خراب نہ کر دے۔
چنئی کی پچ بھی گیند بازوں کے لیے مددگار بتائی جاتی ہے۔ پھر بارش کے ماحول میں پچ پر نمی ہو تو گیند بازوں کو مدد مل سکتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیپاک میں کس کے ہاتھ جیت لگتی ہے۔ یہ سیریز کا ایک فیصلہ کن میچ ہے اور یہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لحاظ سے ایک اہم سیریز ہے۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی بلے بازوں نے پہلے دو میچوں میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ہندوستان کو دوسرے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ آسٹریلیا ٹیم نے ہندوستان کو دوسرے ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کے دوران بارش ہونے کے امکانات تھے لیکن پورا میچ صرف 37 اوورز میں مکمل ہو گیا۔ حالانکہ تیسرے میچ میں بھی موسم خراب ہونے کے امکانات بنے ہوئے ہیں ۔ تیسرے میچ میں بارش میچ کو خراب کر سکتی ہے۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے میچ کے دوران پہلے اور پھر میچ کے دوران بارش ہو سکتی ہے۔ میچ دوپہر 1.30 بجے شروع ہونا ہے لیکن اگر اس بیچ بارش ہوتی ہے تو ٹاس کے ساتھ ساتھ میچ کا آغاز تاخیرسے ہوسکتا ہے۔
ایکو ویدر کے مطابق 12 بجے کے قریب اور پھر 3 بجے کے قریب موسم خراب رہے گا۔ 3 بجے کے قریب آسمان 70 فیصد ابر آلود رہے گا۔ شائقین امید کر رہے کہ بارش کی وجہ سے آخری میچ میں زیادہ وقت ضائع نہ ہو اور انہیں عمدہ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ میچ دوپہر 1.30 بجے شروع ہوگا۔
۔بھارت ایکسپریس
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…