Kerala Assembly Election 2026: کیرلا کے ترووننت پورم میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے دفترسے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرجم کروائرل ہورہا ہے۔ اس میں ایک سینئرلیڈرچیرین فلپ قانون سازپارٹی کی میٹنگ کے دوران اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جب انہوں نے بغیراجازت کے نومنتخب رکن اسمبلی بندوکرشنا کوگلے لگانے کی کوشش کی۔ اس دوران کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی بندوکرشنا کافی ہچکچاہٹ میں نظرآئیں، وہ پوری طرح سے بے چین ہوگئیں۔
یہ ایسا حادثہ ہے، جس نے پارٹی لیڈران اورصحافیوں کی توجہ بھی اپنی طرف کھینچ لی۔ کیونکہ بڑی تعداد میں پارٹی لیڈران اورمیڈیا کے نمائندے وہاں موجود تھے۔ ویڈیو جم کرسوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس لیڈرچیرین فلپ کے خلاف سخت ردعمل بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
کانگریس کے ریاستی دفترکے داخلہ گیٹ کا واقعہ
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 48 سال کی بندو کرشنا پروگرام میں پہنچیں۔ پارٹی دفتر کے داخلہ گیٹ سے اندر داخل ہوئیں۔ تبھی میڈیا کے لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ بندوکرشنا سفید اور پیلے رنگ کی ساڑی پہن رکھی تھیں۔ وہ پارٹی کارکنان سے ہاتھ ملا رہی تھیں۔ اس کے بعد وہ 71 سال کے چیرین فلپ کے پاس پہنچیں۔ بندو ایک طرف ہاتھ ملانے کے لئے آگے بڑھیں تو فلپ ان سے گلے ملنے لگے۔ انہیں کرشنا کی گردن کے چاروں طرف اپنے ہاتھ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس دوران بندو نے ان کے ہاتھ کو نیچے کردیا۔ وہ اس دوران غیرمطمئن نظرآنے لگیں۔ انہیں فلپ کو پیچھے کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اس دوران فلپ نے دوسری بار وہی کوشش کی۔ اس کے بعد بندو نے ہاتھ جوڑلئے اورآگے بڑھ گئیں۔
سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل
اس دوران بڑی تعداد میں نامہ نگاراورپارٹی کارکنان بھی موقع پرموجود تھے۔ سوشل میڈیا پراس حادثہ سے متعلق سخت ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کئی لوگوں نے چیرین فلپ پربندو کرشنا کی بے چینی کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا۔ کئی یوزرس (صارف) نے کہا ہے کہ ذاتی حدود اوردائروں کا فوری طورپراحترام کیا جانا چاہئے۔ اس وقت کسی بھی لیڈرکی جانب سے کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…
گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو بیک وقت تحریری…
انتخابی کمیشن کے اندر فیصلوں سے متعلق اختلافات کی رپورٹ کے بعد دونوں الیکشن کمشنر…
ملک کے کئی حصوں میں بارش اور تیز ہواؤں نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دی…
اپوزیشن کی جانب سے نئے نوٹس کا مسودہ تیار، قانونی ماہرین سے کرائی جا رہی…