اسپورٹس

Mitchell March IPL Century: مشیل مارش نے رقم کردی تاریخ، 6,6,6,6,6,6,6,6,6… کے ساتھ آرسی بی کے خلاف لگائی سب سے تیز سنچری

Lucknow Super Giants VS Royal Challengers Bangalore in IPL 2026: مشیل مارش نے رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) کے خلاف میچ میں 49 گیندوں میں سنچری مکمل کرلی ہے۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں لکھنوسپرجائنٹس (ایل ایس جی) کے کسی بلے باز کے ذریعہ لگائی گئی سب سے تیز سنچری ہے۔ بارش سے متاثرہ اس میچ میں مشیل مارش نے سنچری مکمل کرنے تک اپنی اننگ میں 9 چوکے اور8 چھکے لگائے۔ یہ آئی پی ایل میں انفرادی طورپربھی مشیل مارش کی سب سے تیزسنچری ہے۔ اس سے پہلے ان کی سب سے تیزسنچری 56 گیندوں میں آئی تھی۔

آئی پی ایل میں لگائی سب سے تیز سنچری

مشیل مارش نے 49 گیندوں میں سنچری مکمل کی۔ وہ لکھنو سپرجائنٹس کے ایسے پہلے بلے بازبھی بنے ہیں، جنہوں نے آئی پی ایل میں 50 سے کم گیندوں میں سنچری لگائی ہو۔ مشیل مارش نے اس سنچری کی بدولت ریکارڈوں کی جھڑی لگا دی ہے۔ کیونکہ وہ ایسے سب سے پہلے بلے بازہیں، جنہوں نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں لکھنو سپرجائنٹس کے لئے 2 سنچری لگائی ہیں۔ ان سے پہلے لکھنو کے لئے رشبھ پنت، کوئنٹن ڈی کاک، کے ایل راہل اورمارکس اسٹوئنس سنچری لگاچکے ہیں۔

کن کن کھلاڑیوں نے لگائی تیزسنچری؟

مشیل مارش نے سب سے تیز49 گیندوں میں سنچری لگائی ہے۔ انہوں نے رائل چیلنجرس بنگلوروکے خلاف یہ سنچری لگائی۔ وہیں رشبھ پنت نے 54 گیندوں میں اپنی سنچری لگائی تھی۔ انہوں نے بھی رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف ہی لگائی تھی۔ تیسرے نمبرکے ایل راہل ہیں۔ انہوں نے ممبئی انڈینس کے خلاف 56 گیندوں میں سنچری مکمل کی تھی۔ مارکس اسٹوئنس نے بھی 56 گیندوں پرہی سنچری مکمل کی تھی۔ انہوں نے چنئی سپرکنگس کے خلاف سنچری لگائی تھی۔ مشیل مارش نے بھی اس سے پہلے 56 گیندوں میں گجرات ٹائٹنس کے خلاف سنچری لگائی تھی۔ کوئنٹن ڈی کاک نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف 59 گیندوں میں سنچری لگائی تھی۔

مشیل مارش نے بنایا یہ بڑا ریکارڈ

مشیل مارش ابھی پورے سیزن میں لکھنوسپرجائنٹس کے لئے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازہیں۔ انہوں نے اب تک 363 رن بنالئے ہیں۔ مشیل مارش کے علاوہ لکھنو سپرجائنٹس کا کوئی بلے بازآئی پی ایل 2026 میں اب تک 300 رنوں کا اعدادوشمار بھی نہیں پورا کرپایا ہے۔ یہ لکھنوسپرجائنٹس کی خراب بلے بازی کواجاگرکرتا ہے۔ اسی میچ میں مشیل مارش نے آئی پی ایل میں بطورسلامی بلے بازایک ہزاررن بھی پورے کرلئے ہیں اوروہ لکھنوسپرجائنٹس کے لئے 1,000 رنوں تک پہنچنے کے بے حد قریب ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

4 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

4 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago