Eid-ul-Fitr 2024 Moon Sighting: ہندوستان میں عیدالفطر کا تہوار 11 اپریل 2024 یعنی آئندہ جمعرات کو منایا جائے گا۔ پوری دنیا میں عیدالفطرکی تیاریاں زوروشور سے جاری رہی ہیں۔ ہندوستان میں 11 اپریل کو شوال کے مہینے کی شروعات سے ایک دن پہلے رمضان کا 30واں اورآخری روزہ رکھا جائے گا۔
دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے امام مولانا سیداحمد بخاری، فتح پوری مسجد کے امام مفتی مکرم احمد، مولانا خالد رشید فرنگی محلی، امارت شرعیہ بہار وجھارکھنڈ، مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند ودیگر تنظیموں نے منگل (9 اپریل) کو کہا کہ شوال کا چاند نظرنہیں آیا ہے، اس لئے عیدالفطر 11 اپریل کو منائی جائے گی۔
کیرلا اورلداخ میں آج ہوگی عید
کیرلا اورلداخ میں جمعرات کی جگہ بدھ کو ہی عید الفطرکا تہوار منایا جائے گا۔ ان ریاستوں میں سعودی عرب کے لحاظ سے ہی عید منائی جاتی ہے۔ منورما کی ایک رپورٹ کے مطابق، کیرلا کے کونجھی کوڈ کے قاضی سفیر سفاکی، قاضی محمد کویا زمام الائلی اورکیرلا حلال کمیٹی کے چیئرمین ایم محمد مدنی نے اس کا اعلان کیا۔ یہاں مسلم طبقے کے لوگوں نے زکوۃ کے طور پرغریبوں کو چاول تقسیم کئے۔
آج ادا کی جائے گی عید کی نماز
وہیں، جموں وکشمیرمیں بھی کل ہی عید منائی جائے گی۔ کشمیر کے گرینڈ مفتی نصیرالاسلام نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بھی شوال کا چاند دیکھ لیا گیا ہے۔ لداخ میں جمعیۃ علما اثنا عشریہ (کارگل) نے بھی 10 اپریل یعنی آج عید منانے کا اعلان کیا ہے۔ حلال کمیٹی کے حجۃ الاسلام آغا شیخ رضا رضوانی اورباقی اراکین نے 9 اپریل کو کئی مقامات پرعید کا چاند دیکھنے کی بات کہی۔ اسی بنیاد پرانہوں نے 10 اپریل کو عید الفطر کا تہوارمنانے کا اعلان کیا۔ لداخ میں آج یعنی بدھ کو صبح 10 بجے عیدالفطرکی نمازادا کی جائے گی۔
ہندوستان کے دیگر حصوں میں 11 اپریل کو ہوگی عید
لکھنوکی مرکزی چاند کمیٹی نے کہا کہ منگل (9 اپریل) کو عید الفطر کا چاند نظرنہیں آیا۔ فرنگی محل کے سربراہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اعلان کیا کہ چاند آج نظرنہیں آنے کی وجہ سے عید الفطراب 11 اپریل کومنائی جائے گی۔ قابل ذکرہے کہ عیدالفطر سے متعلق ہندوستان کے تمام بازاروں میں رونق نظرآرہی ہے۔ مسلم علاقوں میں پوری رات بازارمیں بھیڑدیکھنے کو ملی۔ مسلم طبقے کے لوگ کپڑوں سے لے کربچوں کے لئے تحائف اورجم کرخریداری کی۔ پورے ملک میں عیدالفطرسے متعلق جوش واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…