قومی

Haryana BJP Candidates List: ہریانہ میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا، پارٹی امیدوار کول جیت سنگھ اجرانا نے لوٹا دیا پارٹی کا ٹکٹ، جانئے کیوں لیا یہ بڑا فیصلہ

Haryana Assembly Election 2024: ہریانہ اسمبلی الیکشن 2024 میں پیہووا سے بی جے پی امیدوارکول جیت سنگھ اجرانا نے الیکشن لڑنے سے انکار کرتے ہوئے پارٹی کا ٹکٹ واپس کردیا ہے۔ کول جیت سنگھ اجرانا کوسابق وزیرسندیپ سنگھ کا ٹکٹ کاٹ کر پیہووا سے میدان میں اتارا گیا تھا۔ مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی میں مقامی سطح پرمخالفت سے مایوس ہوکرانہوں نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔ انتخابی تشہیر کے دوران انہیں خوب مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سال 2019 میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی پیہہووا سیٹ سے سابق ہندوستانی ہاکی کپتان سندیپ سنگھ کو میدان میں اتارا تھا۔ کانگریس کے مندیپ سنگھ چٹّا کو انہوں نے 5314  ووٹوں سے ہرا دیا تھا۔ بی جے پی کی حکومت بننے پرانہیں وزیرکھیل بنایا گیا تھا، لیکن گزشتہ سال ایک جونیئرخاتون کوچ نے ان پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد محکمہ کھیل سندیپ سنگھ سے واپس لے لیا گیا تھا۔ جنسی استحصال کے الزام کے سبب ہی پارٹی نے اہیں اس بارٹکٹ نہیں دیا۔ ان کی جگہ پرکول جیت سنگھ اجرانا کو ٹکٹ دیا تھا۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے ٹکٹ پرسندیپ سنگھ ہی جیت درج کرپائے تھے۔ ان سے پہلے 2005 اور 2009 میں کانگریس پارٹی کے ہرموہندرسنگھ نے جیت درج کی تھی۔ وہیں، 2014 میں بھی کانگریس کے ہی امیدوار جسویندرسنگھ نے جیت درج کی تھی۔

پاکستانی آرمی کے ساتھ وائرل ہوئی تھی تصویر

کول جیت سنگھ اجرانا کی پاکستان آرمی کے ساتھ تصویر بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ پاکستانی افسران کے ہاتھ سے مٹھائی کھاتے ہوئے نظرآئے۔ اس کے علاوہ آرمی جوانوں کے ساتھ تصویر بھی کھنچوا رہے تھے، جس سے متعلق لوگ ان کی مخالفت کررہے تھے۔ کول جیت سنگھ نے ہریانہ کے پارٹی صدر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ پیہووا اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دے کرپارٹی نے جو عزت افزائی کی، میں اس کے لئے پارٹی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، لیکن پارٹی کے کچھ سینئرلیڈران اور کارکنان میری پرچہ نامزدگی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے اپنا ٹکٹ واپس کرتا ہوں۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s natural gas pipeline to expand: بھارت کی قدرتی گیس پائپ لائن 10,805 کلومیٹر تک پھیلے گی،ایتھنول ملاوٹ کا ہدف 2025 تک 20 فیصد مقرر

ہندوستان نے ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول پروگرام کے تحت 2025 تک پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول…

25 seconds ago

SIPs surpass fixed deposits: میوچل فنڈز نے فکسڈ ڈپازٹ اور ایکویٹی کو پیچھے چھوڑا، ہندوستان میں سرمایہ کاری کا سب سے پسندیدہ آپشن

میوچل فنڈز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سرمایہ کاری کی بہت سی نئی راہیں کھول…

16 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کانگریس یا عام آدمی پارٹی کے ساتھ؟ یہاں جانئے تفصیل

دہلی اسمبلی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کس کے ساتھ ہے، اس سے…

32 minutes ago

Delhi Election 2025: دہلی انتخابات سے قبل انڈیا اتحاد کا خاتمہ! عمر عبداللہ نے کہا- ختم کردو، ممتا دیدی، اکھلیش نے بھی چھوڑا ہاتھ

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی…

51 minutes ago

Citigroup sees 10% gain: بھارت کے شیئر بازار میں 10ویں سال بھی تیزی کی امید: سٹی گروپ

سٹی گروپ کے گوئل نے کہا کہ گھریلو سرمایہ کاری کا بہاؤ بدستور مضبوط بنا…

1 hour ago