قومی

Haryana Assembly Elections 2024: ہریانہ میں بی جے پی نے دو مسلم امیدوار کو دیا ٹکٹ،ونیش پھوگاٹ کے خلاف کیپٹن کو اتارا

ہریانہ اسمبلی انتخابات 2024 میں بی جے پی کی دوسری فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ پارٹی نے دوسری فہرست میں 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل پارٹی نے پہلی فہرست میں 67 امیدواروں کے نام جاری کیے تھے۔ اب مزید 21 امیدواروں کے ناموں کے ساتھ پارٹی نے اب تک 88 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ اب صرف 2 امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہونا باقی ہے۔ بی جے پی نے کیپٹن یوگیش بیراگی کو جولانہ  سےونیش پھوگاٹ کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی نے اب تک پہلی اور دوسری فہرست میں 5 وزراء کے ٹکٹ منسوخ کیے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ ہریانہ اسمبلی کی 90 سیٹوں پر 5 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ انتخابی نتائج 8 اکتوبر کو آئیں گے۔

بی جے پی نے ہریانہ انتخابات کے لیے امیدواروں کی دوسری فہرست میں 2 خواتین کو ٹکٹ دیا ہے۔ سونی پت کی رائے سیٹ سے ریاستی صدر موہن بدولی کی جگہ کرشنا گہلاوت کو موقع دیا گیا ہے۔ وہیں گروگرام کی پٹودی (ریزرو) سیٹ سے بملا چودھری کو میدان میں اتارا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے دو مسلم امیدواروں کو بھی میدان میں اتارا ہے۔ فیروز پور جھرک سے نسیم احمد پر  بھروسہ جتا یا ہے ہے۔وہیں  اعجاز خان کو پنہانہ سے ٹکٹ ملا ہے۔ جبکہ ہندو رہنما سنجے سنگھ کو مسلم اکثریتی نشست نوح سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے دوسری فہرست میں کئی وزراء کے ٹکٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ ریواڑی کی باول سیٹ سے وزیر بنواری لال کا ٹکٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کرشنا کمار، جنہوں نے ہیلتھ ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، کو ان کی جگہ موقع دیا گیا ہے۔ فرید آباد کی بدکھل سیٹ سے وزیر تعلیم سیما تریکھ کا ٹکٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس سیٹ سے تریکھ کے بجائے دھنیش ادلکھا پر داؤ لگا یاگیا ہے۔کانگریس نے جولانہ سیٹ سے پہلوان ونیش پھوگاٹ کو میدان میں اتارا تھا۔ اب بی جے پی نے پھوگاٹ کے مقابلے میں  کیپٹن یوگیش بیراگی کو ٹکٹ دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

3 hours ago