قومی

Taleema Akhtar On Pakistan: کشمیری کارکن نے اقوام متحدہ میں پاکستان کو دکھایا آئینہ ، دہشت گردی سے متعلق کہی یہ بات

کشمیری خواتین کارکن تسلیمہ اختر نے دہشت گردی اور کشمیر کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے پر پاکستان پر تنقید کی۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کے 55ویں اجلاس میں شرکت کرنے والی تسلیمہ اختر نے کشمیر پر جھوٹے پروپیگنڈے اور کشمیر میں دہشت گردی کی سرپرستی کا پردہ فاش کرکے پاکستان کو آئینہ دکھایا۔

پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق تسلیمہ اختر نے کہا کہ “ہم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہونے والے اپنے بے گناہ لوگوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا، ہم نے جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی بات کی۔”

تسلیمہ اختر نے کشمیر کے حوالے سے غلط اور جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کئی پاکستانی ایجنٹوں کو بھی بے نقاب کیا، جو اکثر اقوام متحدہ میں خود کو کشمیری باشندے ظاہر کرتے ہیں۔

تسلیمہ اختر نے کہا کہ ‘فرانس، اٹلی اور برطانیہ جیسے ممالک میں رہنے والے کچھ لوگوں کا اپنا ایجنڈا ہے، وہ کشمیر اور اس کے لوگوں کے بارے میں نہ تو سچ جانتے ہیں اور نہ ہی سمجھتے ہیں’۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی پر کیا کہا؟

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے تسلیمہ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر میں 2019 سے ہونے والی تبدیلیوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، “آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پاکستان نے اسپانسرڈ پتھراؤ بند کر دیا، ہم نے وہاں پاکستان کی حمایت یافتہ تنظیموں کے ذریعہ کئے گئے فسادات اور تشدد کا خاتمہ دیکھا۔”

جموں و کشمیر اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے بارے میں انہوں نے کہا، “دونوں علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں بڑا فرق ہے، ایک طرف جموں و کشمیر میں قومی شاہراہیں، سڑکیں اور اسٹیشن بن رہے ہیں، وہیں پاک مقبوضہ کشمیر میں لوگ اپنے طور پر چندہ دے رہے ہیں۔

امن کا ذکر کرتے ہوئے تسلیمہ اختر نے جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

8 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

9 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

9 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

9 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

9 hours ago