کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدھارامیا نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ ریاست میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا پورا پانچ سالہ دورِ حکومت مکمل کریں گے اور پارٹی ہائی کمان کی مکمل حمایت ان کے ساتھ ہے۔
پاور شیئرنگ معاہدے سے انکار
گزشتہ کئی مہینوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ کانگریس حکومت بننے کے وقت یہ طے پایا تھا کہ پہلے ڈھائی سال سدھارامیا اور باقی مدت ڈی کے شیوکمار وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ تاہم سدھارامیا نے بیلگاوی میں اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے آخری دن اس طرح کے کسی بھی معاہدے کو یکسر مسترد کر دیا۔ انہوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ ڈھائی سال کا کوئی معاہدہ کبھی ہوا ہی نہیں۔
ہائی کمان کا فیصلہ اہم
سدھارامیا نے دہرایا کہ جب تک پارٹی ہائی کمان کوئی دوسرا فیصلہ نہیں کرتی، وہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2028 تک کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور وہ اپنا پورا ٹرم مکمل کریں گے۔
شیوکمار خیمے کی ناراضگی
ڈی کے شیوکمار کے حامی اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ 2023 میں حکومت بننے کے وقت ڈھائی ڈھائی سال کی ڈیل طے ہوئی تھی۔ اسی معاملے پر کئی اراکین اسمبلی دہلی جا کر ہائی کمان سے بھی ملے تھے۔ خود شیوکمار نے بھی اشارے دیے تھے کہ وہ جلد ہی ریاستی صدر کے عہدے سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔
ملاقاتوں سے قیاس آرائیاں تیز
اس تنازع کو کم کرنے کے لیے پارٹی قیادت نے دونوں لیڈروں سے بات چیت کی تھی۔ اس کے بعد سدھارامیا اور شیوکمار کے درمیان دو بار ناشتہ پر ملاقاتیں بھی ہوئیں، جس سے یہ سمجھا جا رہا تھا کہ معاملہ سلجھ گیا ہے۔ تاہم سدھارامیا کے تازہ بیان سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ سیاسی گہماگہمی ابھی برقرار ہے۔ کرناٹک کانگریس میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کو لے کر رسہ کشی ختم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ سدھارامیا کے بیان نے ایک بار پھر ریاستی سیاست میں ہلچل تیز کر دی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ’’بیلانگنگ: اے جرنی آف لو‘‘ (Belonging:…
پیر کے روز ٹرمپ نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل…
دہلی کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 307 ریکارڈ کیا گیا، جو ’انتہائی…
وزیراعظم مودی نے پوسٹ میں لکھا ’’ملک کے تمام باشندوں کو گووردھن پوجا کی بہت…
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا، ’’نیا…
راج کمل فلمز انٹرنیشنل نے واضح کیا کہ اس نے اپنی کسی بھی فلم کے…