قومی

Delhi NCR weather update: دہلی-این سی آر میں قدرت کا ٹرپل اٹیک؛ سردی، کہرا اور آلودگی نے کیا پریشان، جانیے آپ کے شہر کا حال

دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے والوں کے لیے آج یعنی ہفتہ (20 دسمبر) کی صبح کسی امتحان سے کم نہیں رہی۔ جو لوگ صبح کی سیر کے لیے نکلے یا دفتر جانے کے لیے گھر سے باہر قدم رکھا، انہیں یخ بستہ ہواؤں اور حدِ نگاہ کو تقریباً ’صفر‘ کر دینے والی گھنی کہر کا سامنا کرنا پڑا۔ صورتحال یہ ہے کہ دہلی اس وقت کہر، آلودگی اور شدید سردی کی تہرے حملے کو جھیل رہا ہے۔

دہلی میں سردی کا ’اورنج الرٹ

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے لیے دہلی میں ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا ہے، جس کا صاف مطلب ہے کہ پورا دن خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 21 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم پارہ گر کر 7 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ یخ ہواؤں نے پہلے ہی دہلی والوں کو کپکپی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ہفتہ کی صبح پوری دہلی گھنی سفید کہر کی موٹی چادر میں لپٹی ہوئی نظر آئی۔ سڑکوں پر گاڑیاں رینگتی دکھائی دیں اور ڈرائیوروں کو لائٹس جلا کر سفر کرنا پڑا۔

کل کی راحت بے اثر

جمعہ کے روز موسم میں معمولی نرمی دیکھنے کو ملی تھی، جس سے لوگوں کو امید بندھی تھی کہ شاید سردی سے کچھ راحت ملے گی۔ کل زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 22.2 ڈگری اور کم سے کم 9.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، جو معمول سے کچھ زیادہ تھا۔ مگر ہفتہ کی صبح نے اس امید پر پانی پھیر دیا۔ آئندہ دو سے تین دن تک کہر سے نجات ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

اے کیو آئی اب بھی خطرناک حد سے اوپر

سردی کے ساتھ ساتھ دہلی کی ہوا بھی مسلسل دم گھونٹ رہی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق آج صبح دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 380 درج کیا گیا۔ این سی آر کے دیگر شہروں کی صورتحال بھی تقریباً ایسی ہی ہے:

غازی آباد: 375

گروگرام: 378

فرید آباد: 352

نوئیڈا/گریٹر نوئیڈا: 362 سے 368 کے درمیان

تشویش کی بات یہ ہے کہ دہلی کے بعض علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے 500 کے درمیان یعنی ’انتہائی سنگین‘ درجے میں برقرار ہے، جو صحت کے لیے نہایت خطرناک ہے۔

شمالی بھارت میں سرد لہر کا قہر

صرف دہلی ہی نہیں بلکہ پورا شمالی بھارت اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور جموں و کشمیر کے اونچائی والے علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ پہاڑوں میں ہونے والی اس سرگرمی کا اثر میدانی علاقوں پر بھی پڑے گا اور اگلے دو سے تین دن میں درجۂ حرارت مزید گر سکتا ہے۔ پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں سرد لہر چل رہی ہے۔ کہر کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ہائی ویز پر کئی سڑک حادثات کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

یوپی میں بارش کے آثار

اتر پردیش کے عوام بھی شدید سردی سے پریشان ہیں۔ مشرقی اور مغربی یوپی کے کئی اضلاع میں آج ’ییلو الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سرد لہر کا اثر مزید بڑھے گا۔ اس کے علاوہ مغربی ڈسٹربنس کے فعال ہونے کے سبب 21 دسمبر کے بعد پنجاب اور جموں و کشمیر میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جس سے سردی کا احساس مزید تیز ہو جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

6 hours ago

Freedom from Enslavement to Technology: ٹیکنالوجی کی غلامی سے آزادی، کیا ہے بھارت کا ’ڈی- ویپنائزنگ ٹیکنالوجی‘ منصوبہ اور ڈی پی آئی ماڈل؟

یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…

7 hours ago