قومی

Karnataka’s advisory regarding Corona: بنگلورو میں گزشتہ 20 دنوں سے بڑھ رہے ہیں کووڈ کیسز، کرناٹک حکومت نے جاری کی ایڈوائزری

بنگلورو: کرناٹک کے محکمہ صحت نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلورو میں گزشتہ 20 دنوں سے کووڈ-19 کے پھیلاؤ میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ نے جمعہ کے روز کہا، ’’اس سال ہم نے کرناٹک میں اب تک 35 کووڈ کیسز دیکھے ہیں، جن میں سے 32 بنگلورو کے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 20 دنوں میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، حالانکہ، کوئی تشویشناک کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے اس لیے عام لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کووڈ-19  پروٹوکول پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین، بچوں، قوت مدافعت سے محروم افراد اور مخلتف امراض میں مبتلا افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پرہجوم علاقوں میں جاتے وقت ماسک پہنیں۔

وزیر نے کہا کہ ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال جیسے اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید سانس کی بیماریوں (SARI) میں مبتلا افراد کو بروقت علاج حاصل کرنے اور کووڈ کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کووڈ ٹیسٹ کروانے پر غور کرنا چاہیے۔

اس دوران، محکمہ صحت کے حکام نے جمعہ کے روز تصدیق کی ہے کہ بنگلورو میں ایک نو ماہ کے بچے کا کووڈ 19 کے لیے پازیٹیو ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بچے کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی رپورٹ 22 مئی کو پازیٹیو آئی تھی۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بچہ بغیر کسی پیچیدگی کے محفوظ ہے اور فی الحال بنگلورو کے وانی ولاس اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بچہ بنگلورو کے مضافات میں ہوسکوٹ ٹاؤن کا رہنے والا ہے۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جمعہ کی صبح مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ ملک میں کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کے درمیان احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سی ایم سدارامیا نے سنگاپور اور ہانگ کانگ جیسے ممالک میں کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کا حوالہ دیا اور کہا کہ مرکزی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’یہاں بھی کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کا امکان ہے۔ مرکزی حکومت کو بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے فوری فیصلے کرنے اور احتیاطی اقدامات کرنے چاہئیں‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mohammed Shami: محمد شامی نے ٹیم انڈیا میں واپسی کے سوال پر دیا جواب، ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بھی بتائی

محمد شامی نے اسی ماہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجوہات بھی بتائیں۔ انہوں…

14 minutes ago

Shah Rukh and Kareena Reunite: شاہ رخ خان اور کرینہ کپور 15 سال بعد پھر ایک ساتھ، فلم ’کنگ‘ کا گانا ’ڈیڈی کول‘ ریلیز

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کنگ‘ ایک ایکشن سے بھرپور فلم…

10 hours ago

BPSC Recruitment 2026: بہار پبلک سروس کمیشن میں اے ای ڈی او کے 935 عہدوں پر تقرری کے لیے نوٹیفکیشن جاری، یکم دسمبر سے دے سکیں گے درخواست

امیدواروں کا انتخاب درخواستوں کی جانچ، ابتدائی امتحان، مرکزی تحریری امتحان، حتمی میرٹ لسٹ اور…

10 hours ago