بھارت ایکسپریس۔
Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی، جس کے لئے سبھی پارٹیاں زبردست انتخابی تشہیر کررہی ہیں۔ اس درمیان اترپردیش کی ہاٹ سیٹ میں شامل قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے متعلق بی جے پی ابھی بھی کنفیوژن میں دکھائی دے رہی ہے۔ ابھی تک بی جے پی نے اس سیٹ پراپنا امیدوارنہیں اتارا ہے۔ قیصر گنج سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ حالانکہ اس بار بی جے پی انہیں اتارنے سے کترا رہی ہے۔
کرن بھوشن کو ٹکٹ دے سکتی ہے بی جے پی
ان سب کے درمیان اب قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ بی جے پی برج بھوشن سنگھ کے چھوٹے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو قیصر گنج سے امیدوار بناسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی اعلیٰ کمان کی برج بھوشن سنگھ سے قیصر گنج لوک سبھا سیٹ پرامیدوار سے متعلق فون پربات ہوئی ہے، جس میں برج بھوشن سنگھ نے اس بات پررضا مندی ظاہر کی ہے۔ ایک سے دو دن میں بی جے پی ان کی امیدواری کا اعلان کرسکتی ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے ان کی اہلیہ کیتکی سنگھ کا نام بھی سرخیوں میں تھا۔
برج بھوشن سنگھ پر خواتین پہلوانوں کے جنسی استحصال کا الزام
برج بھوشن سنگھ گزشتہ کچھ وقت سے خواتین پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے مبینہ جنسی استحصال کے معاملے کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں عدالت میں سماعت چل رہی ہے، جس سے متعلق بی جے پی انہیں اس بارلوک سبھا الیکشن میں اتارنے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ ٹکٹ سے متعلق برج بھوشن سنگھ نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ میری ایسی کیا غلطی ہے کہ ٹکٹ کاٹا جائے گا۔ پارٹی قیادت کو معلوم ہے کہ اس سیٹ پربی جے پی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ ٹکٹ کے لئے میں بھی ایک دعویدار ہوں۔ حالانکہ آخری فیصلہ پارٹی اعلیٰ کمان کو کرنا ہے۔ بی جے پی یوپی کی 80 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑرہی ہے، جس میں 5 سیٹیں این ڈی اے کے اتحادیوں کو دی گئی ہیں اور 73 سیٹوں پر بی جے پی مقابلہ کر رہے ہیں، جس میں ابھی رائے بریلی اورقیصرگنج سیٹ پر تعطل بنا ہوا ہے۔
تین بارقیصر گنج سے درج کی جیت
واضح رہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ دو بار گونڈہ سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ایک بار بہرائچ، ایک بار بلرام پور اور تین قیصرگنج سے جیت درج کرچکے ہیں۔ قیصر گنج سے پہلی بار برج بھوشن سنگھ نے سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑا تھا، جس میں انہیں جیت ملی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…