بی جے پی نے 13 اپریل کو پٹنہ میں کانگریس لیڈر کنہیا کمار کے خلاف پولیس میں ایک شکایت درج کروائی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے اپنے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال کیا ہے۔ بہار میں بی جے پی کے میڈیا انچارج دانش اقبال کی قیادت میں ایک وفد نے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں کانگریس لیڈر کنہیا کمار کے خلاف وزیر اعظم مودی اور آر ایس ایس کے لیے نازیبا الفاظ کے استعمال کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔
اقبال نے پولیس پر زور دیا کہ وہ کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کرے۔ بی جے پی لیڈر دانش اقبال نے شکایت دراج کراتے ہوئے کہا ’’کنہیا کمار، جو ’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کا حصہ ہے، اس نے 11 اپریل کو ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں پی ایم مودی اور آر ایس ایس اور اس کے نظریات کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ اس نے انٹرویو میں جو زبان استعمال کی گئی وہ انتہائی قابل اعتراض اور ناقابل قبول ہے۔‘‘
کنہیا کمار کی اس بات سے بھڑکے دانش اقبال
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دانش اقبال نے کہا کہ ’’ہم نے کنہیا کمار کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ پولیس مناسب کارروائی کرے گی۔‘‘ واضح رہے کہ ایک انٹرویو کی وائر کلپس میں کنہیا کمار آر ایس ایس کو بی جے پی کا نظریاتی سرپرست اور وزیر اعظم مودی کو ’’سنگھی‘‘ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جن انٹرویو لینے والے اینکر نے ’’سنگھی‘‘ کی اصطلاح پر اعتراض کیا تو کمار نے جوابی سوال کرتے ہوئے کہا ’’جنھوں نے مہاتما گاندھی کو قتل کیا‘‘ ان کے لیے اور کیسی زبان استعمال کی جانی چاہیے؟‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…