قومی

Telangana Election 2023: ریونت ریڈی ہوں گے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ، کانگریس نے کیا اعلان

نئی دہلی: ریونت ریڈی تلنگانہ کے آئندہ وزیراعلیٰ  ہوں گے۔ کانگریس اعلیٰ کمان نے باضابطہ طورپراعلان کردیا ہے۔ پارٹی اعلیٰ کمان کے فیصلے کے بعد پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے دفتر میں باضابطہ طور پراعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اراکین اسمبلی کی رائے لینے کے بعد کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے یہ اعلان کیا ہے۔ قابل ذکرہے کہ ریونت ریڈی کو جون-جولائی 2021 میں تلنگانہ کانگریس کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل زمین پرکام کررہے تھے۔ ریونت ریڈی کی پیدائش محبوب نگرضلع کے کونڈا ریڈی پلۤی میں 8 نومبر، 1969 کو ہوئی تھی۔ ریونت ریڈی، جو اپنے طالب علمی کے زمانے میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے رکن تھے۔ بعد میں انہوں نے چندرا بابو نائیڈو کی پارٹی تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) میں شامل ہوگئے تھے۔

سال 2009 میں وہ آندھرا کی کوڈانگل سے ٹی ڈی پی کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب کئے گئے۔ حالانکہ وہ 2018 کا الیکشن ہارگئے۔ کانگریس نے 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں ملکاجگری سے ٹکٹ دیا اوروہ جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ اس الیکشن میں انہوں نے ٹی آرایس امیدوارمری راج شیکھرریڈی کو ہرایا تھا۔ اس سے پہلے انہیں 20 ستمبر2018 کو کانگریس کے تین کارگزارصدورمیں سے ایک نامزد کیا گیا تھا۔ 54 سالہ لیڈرریونت ریڈی کانگریس کی جیت کی مہم کا اہم چہرہ تھے۔ حالانکہ ان کو یہاں تک پہنچنے کے لئے اپنے سفرمیں پارٹی کے اندرسے ہی اختلافات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حلف برداری تقریب جوکل دوپہرکو ہونی تھی، ریاستی کانگریس کے سینئرلیڈران کے ایک طبقے کے ذریعہ وزیراعلیٰ عہدے کے لئے ریونت ریڈی کی مخالفت کرنے کے بعد منسوخ کردیا گیا تھا حالانکہ حلف برداری تقریب 7 دسمبرکو ہوگی، جس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

ریونت ریڈی کے مخالفین میں سابق ریاستی کانگریس کے سربراہ این اتم کمارریڈی سے لے کر بھٹی وکرمارک، کوماٹی ریڈی وینکٹ ریڈی سے لے کردامودر راج نرسمہا تک شامل ہیں۔ ان لیڈران نے مبینہ طورپربدعنوانی کے زیرالتوا معاملوں اور ریڈی کے لوک سبھا علاقے میں کانگریس کی خراب کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ریونت ریڈی کی واضح امیدواری کی مخالفت کی ہے۔ ریاست میں 30 نومبرکو ہوئے الیکشن میں کانگریس نے اسمبلی کی کل 119 سیٹوں میں سے 64 سیٹ جیت کراکثریت حاصل کرلی ہے۔ نتائج کا اعلان 3 دسمبرکو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  INDIA Alliance Meeting Postponed: ’انڈیا‘ الائنس کی میٹنگ ملتوی، ممتا-نتیش اوراکھلیش یادو کے انکار کے بعد کانگریس نے مشکل حالات میں لیا فیصلہ

ذرائع کے مطابق، 30 نومبرکو اسمبلی الیکشن میں پارٹی کوشاندار جیت دلانے کا سہرا تلنگانہ کانگریس صدر انوملا ریونت ریڈی کو دیا جاتا ہے جو وزیراعلیٰ کے لئے کانگریس اعلیٰ کمان کی پسند ہیں۔ ذرائع نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ ملیکا ارجن کھڑگے کی قیادت میں کانگریس کی مرکزی قیادت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔  حتمی اعلان ملیکا ارجن کھڑگے اورکرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، جنہوں نے تلنگانہ میں کانگریس مہم کی نگرانی کی، ان کے درمیان ہوئی میٹنگ کے بعد جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے باضابطہ اعلان کردیا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

1 hour ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

2 hours ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago