قومی

”غیر متوقع حالات سے نمٹنے کے لیے انشورنس ناگزیر تحفظ فراہم کرتی ہے“ جسٹس اقبال احمد انصاری کا BimaSathi اور QuickLegalHelp کے نئے آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

نئی دہلی :دہلی کے معروف علاقے شاہین باغ، میں BimaSathi اور QuickLegalHelp کے نئے آپریشنز و کلائنٹ سروسنگ آفس کا افتتاح اتوار کو ایک پروقار تقریب کے دوران انجام پایا۔ یہ دفتر F-144، شاہین باغ میٹرو گیٹ نمبر 5 کے قریب، شاہین باغ، میں قائم کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں سابق چیف جسٹس، پٹنہ ہائی کورٹ، جسٹس اقبال احمد انصاری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیف کمشنر آف انکم ٹیکس، غازی آباد، جناب عتیق احمد (IRS) مہمانِ اعزاز کے طور پر موجود رہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اقبال احمد انصاری نے کہا کہ موجودہ دور میں انشورنس صرف ایک مالیاتی سہولت نہیں بلکہ زندگی کے غیر متوقع حالات میں ایک اہم سہارا بن چکی ہے۔ انہوں نے ایک کار حادثے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بروقت انشورنس معاونت نے مشکل وقت میں نمایاں مدد فراہم کی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ مناسب انشورنس کوریج افراد اور خاندانوں کے لیے کس قدر ضروری ہے۔ جسٹس انصاری نے گروپ کی جانب سے انشورنس کے دوران لیگل ایڈ کے اعلان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے، یہ فیصلہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سماج میں انشورنس کے تئیں بیداری پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ لوگ حادثات، بیماری یا دیگر ناگہانی حالات میں مالی تحفظ حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب عتیق احمد (IRS)، چیف کمشنر آف انکم ٹیکس، غازی آباد نے کہا کہ انشورنس معاشرے میں استحکام اور اعتماد پیدا کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام میں انشورنس سے متعلق شعور اور آگاہی میں اضافہ ہو تو اس کے مثبت اثرات نہ صرف افراد بلکہ پورے معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ادارے عوام کو مالی تحفظ کے دائرے میں لانے اور انہیں بہتر خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔تقریب کے آغاز پر BimaSathi اور QuickLegalHelp کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب آباد خان نے کہا کہ شاہین باغ میں نئے دفتر کا قیام صرف کاروباری توسیع نہیں ہے بلکہ مقامی برادری کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات استوار کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ انشورنس کی اصل اہمیت کلیم کے وقت سامنے آتی ہے، اسی لیے ادارہ صارفین کو صرف پالیسی فراہم کرنے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ کلیم سیٹلمنٹ اور دستاویزی کارروائی میں بھی مکمل رہنمائی اور تعاون فراہم کرے گا۔

جناب آباد خان نے بتایا کہ نئے دفتر میں لائف انشورنس، ہیلتھ انشورنس، جنرل انشورنس اور دیگر مالیاتی خدمات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بیداری و تربیتی پروگراموں کے ذریعے عوام کو بااختیار بنانے کے لیے بھی کام کرے گا۔عباد خان نے QuickLegalHelp کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد عوام کو ملک بھر کے مستند وکلاء سے براہِ راست اور شفاف انداز میں جوڑنا ہے تاکہ قانونی معاونت تک رسائی کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے ربن کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت دھلی یونٹ کے صدر ڈاکٹر ادریس قریشی، سپرم کورٹ کے سینٹر وکیل ایڈوکیٹ اطہر عالم، سابق انڈین ریلوے آفیسر محمد حنیف خان،  آئی۔ ایم۔ سی۔ ایف کے ڈائریکٹر اور صحافی انظر الباری، جامعہ ہمدرد کے  پروفیسر محمد احمد نعیمی،  اور او۔ این۔ جی۔ سی دہرادون کے سینئر اہلکار فرحان احمد سمیت قرب و جوار کی متعدد اہم اور معتبر شخصیات موجود رہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

2 hours ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

2 hours ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

2 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

3 hours ago