قومی

Commercial LPG Price Hike: تمل ناڈو میں ہاسٹل اور پی جی میں رہنا ہوا مہنگا، کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھاری اضافہ

نئی دہلی:تامل ناڈو میں ہاسٹل اور پیئنگ گیسٹ (پی جی) میں رہنے والے طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے رہائش کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں حالیہ تیزی کے باعث ہاسٹل اور پی جی مالکان نے کرایوں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق 5 مئی سے ہوگا۔ریاستی سطح پر ہاسٹل و پی جی مالکان کی تنظیم کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں کھانا پکانے کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس نے ان کے بجٹ پر براہ راست اثر ڈالا ہے۔ نئی شرح کے مطابق بغیر اے سی کمروں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ چار افراد کے کمرے کا کرایہ اب 6500 سے 7500 روپے کے درمیان، تین افراد کے لیے 7000 سے 8000 روپے، جب کہ دو افراد کے کمرے کا کرایہ 8000 سے 9000 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اگرچہ اصل کرایہ مقام، سہولیات اور طلب کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے، لیکن بنیادی وجہ 19 کلوگرام والے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تیز اضافہ ہے۔ گزشتہ کچھ مہینوں میں ان کی قیمتیں دوگنی سے بھی زیادہ ہو چکی ہیں، جس کا سب سے زیادہ اثر ہاسٹل کی کچن پر پڑا ہے جہاں بڑے پیمانے پر کھانا تیار کیا جاتا ہے۔گیس کی قلت نے بھی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ کئی ہاسٹل مالکان کو مجبوری میں مہنگے داموں پر بازار سے سلنڈر خریدنے پڑے۔ اخراجات کم کرنے کے لیے کچھ مقامات پر عارضی طور پر لکڑی جیسے متبادل ایندھن کا استعمال کیا گیا، لیکن ان کی قیمتیں بھی بڑھنے کے باعث یہ حل زیادہ دیر کارگر ثابت نہ ہو سکا۔اندازوں کے مطابق تمل ناڈو میں 20 ہزار سے زائد ہاسٹل موجود ہیں، جن میں تقریباً 20 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔ ان میں بڑی تعداد چنئی  میں ہے، جہاں طلبہ اور ملازمین کی بڑی آبادی پی جی اور ہاسٹل پر انحصار کرتی ہے۔ بڑھتے اخراجات کے باعث کئی ہاسٹلز نے کھانے کی سہولیات محدود کر دی ہیں یا ایسے پکوان بند کر دیے ہیں جن میں زیادہ ایندھن خرچ ہوتا ہے۔

اس کا براہ راست اثر رہائشیوں پر پڑ رہا ہے، خاص طور پر ان افراد پر جو ہاسٹل کے کھانے پر منحصر ہیں۔ اب بہت سے لوگوں کو باہر کا کھانا یا پیکڈ فوڈ خریدنا پڑ رہا ہے، جس سے ان کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ بعض جگہوں پر مینٹیننس چارجز بھی بڑھا دیے گئے ہیں، جس سے مالی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر گیس اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اسی طرح اضافہ جاری رہا تو آنے والے وقت میں ہاسٹل اور پی جی میں رہائش مزید مہنگی ہو سکتی ہے، جو شہری آبادی کے ایک بڑے طبقے کے لیے ایک بڑا معاشی چیلنج بن سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

6 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

7 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

7 hours ago