مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔
مظفرپور: بہار میں موسم صاف ہونے کے بعد اتوار کے روز ایک بار پھر اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کے روز مظفرپور پہنچے اور ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ یہاں انہوں نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دور حکومت کو یاد دلاتے ہوئے اسے ’جنگل راج‘ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’جنگل راج‘ والے کپڑے اور چہرہ بدل کر پھر سے آرہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا ووٹ کسی کو ایم ایل اے یا وزیر بنانے کے لیے نہ دیں بلکہ اپنا ووٹ بہار کو ’جنگل راج‘ سے بچانے کے لیے دیں۔
انہوں نے کہا کہ لالو یادو اور رابڑی دیوی کے دورِ حکومت میں بہار کا جو زوال ہوا، وہی ’جنگل راج‘ والے کپڑے، چہرہ اور بھیس بدل کر پھر سے آرہے ہیں۔ یہاں کے لوگ اگر یہ طے کرلیں کہ این ڈی اے کو کامیاب بنانا ہے تو بہار میں ’جنگل راج‘ کوئی نہیں لا سکتا۔
انہوں نے لالو یادو اور سونیا گاندھی پر خاندان پرستی کے حوالے سے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لالو یادو اور سونیا گاندھی کو ملک کی نہیں بلکہ اپنے خاندان کی فکر ہے۔ لالو یادو چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا وزیر اعلیٰ بنے اور سونیا گاندھی چاہتی ہیں کہ ان کا بیٹا وزیر اعظم بنے۔ لیکن دونوں یہ جان لیں کہ تیجسوی نہ وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں اور نہ راہل وزیر اعظم بن سکتے ہیں، کیونکہ جگہ خالی نہیں ہے۔ بہار میں نتیش کمار وزیر اعلیٰ ہیں اور دہلی میں نریندر مودی وزیر اعظم ہیں۔
بی جے پی کے سابق قومی صدر امت شاہ نے این ڈی اے کے انتخابی منشور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے منشور میں یہ طے کیا ہے کہ بہار کے ایک کروڑ نوجوانوں کو سرکاری نوکری دی جائے گی اور ہر ضلع میں میگا اسکل سینٹر قائم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، ’پی ایم کسان‘ اسکیم کے تحت کسانوں کو مودی حکومت کی جانب سے ملنے والی 6 ہزار روپے کی رقم کو بڑھا کر 9 ہزار روپے کیا جائے گا۔ بہار حکومت اس میں 3 ہزار روپے مزید جوڑے گی، اور اب کسانوں کو سالانہ 9 ہزار روپے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ غریبوں کے پکے مکان بنائے جائیں گے اور غریب طلبہ کو کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم دی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…
AFSPA کے تحت یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا حکم، 5 اضلاع کے 13 پولیس تھانوں…
’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…
گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو بیک وقت تحریری…