قومی

PM Modi’s mega road show in Patna: پٹنہ میں پی ایم مودی کا میگا روڈ شو، ہر طرف بھیڑ ہی بھیڑ

پٹنہ: بہار کے آرہ اور نوادہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کے روز دارالحکومت پٹنہ پہنچے، جہاں انہوں نے شاندار روڈ شو کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پہلے دنکر گولمبر پہنچے اور راشٹریہ کوی رام دھاری سنگھ دنکر کے مجسمے پر پھول چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے روڈ شو کا آغاز کیا۔ ان کے ساتھ رکن پارلیمنٹ و مرکزی وزیر للن سنگھ، بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ جیسوال اور رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد بھی موجود تھے۔ ان کے ہاتھ میں بی جے پی کا انتخابی نشان ’کمل‘ تھا۔

وزیر اعظم مودی کے روڈ شو کے دوران ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پورا شہر سڑکوں پر اُمڈ پڑا۔ مودی کا یہ روڈ شو دنکر گولمبر سے شروع ہو کر گاندھی میدان کے قریب اُدیوگ بھون تک گیا۔ اس دوران وہ نالہ روڈ، ٹھاکرباڑی، باری پتھ اور باقرگنج سے گزرے۔ اس دوران انہوں نے پٹنہ کے تمام این ڈی اے امیدواروں کے لیے حمایت طلب کی۔

روڈ شو کے آغاز سے پہلے ہی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں کے کنارے اپنے لیڈر کا انتظار کرتے دکھائی دیے۔ پٹنہ کی سڑکوں پر سیکورٹی حصار کے دونوں جانب عوام کا ہجوم نظر آ رہا تھا۔ جیسے ہی وزیر اعظم کا روڈ شو شروع ہوا، پورا پٹنہ ’مودی زندہ باد‘ اور ’جے شری رام‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

وزیر اعظم مودی نے ہاتھ ہلا کر عوام کا استقبال قبول کیا۔ وہ اپنے گاڑی سے آگے بڑھ رہے تھے اور ہر شخص ان کی ایک جھلک کیمرے میں قید کرنے کو بے تاب دکھائی دے رہا تھا۔ اس روڈ شو کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی سڑکوں کے کنارے کھڑے ہوکر وزیر اعظم کا استقبال کر رہے تھے۔

لوگوں کے ہاتھوں میں بی جے پی کے جھنڈے اور مودی کے کٹ آؤٹ تھے۔ جن راستوں سے وزیر اعظم گزر رہے تھے، وہاں کئی مقامات پر سڑکوں کے کنارے استقبالیہ اسٹال اور منچ تیار کیے گئے تھے، جہاں سے عوام ان کا خیرمقدم کر رہے تھے۔ روڈ شو کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ سڑکوں کے کنارے بیریکیڈنگ کی گئی تھی، اس کے باوجود لوگ پُرجوش انداز میں سڑکوں پر نظر آ رہے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Umar Khalid-Sharjeel Imam: عمر خالد اور شرجیل امام کو بڑا جھٹکا، دہلی ہائی کورٹ نے تیسری ضمانت درخواست بھی کی مسترد

جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…

7 hours ago

Election Commission Dispute: ’کابینہ سکریٹری کو خط لکھنا پروٹوکول کے خلاف‘، الیکشن کمیشن کے سابق افسر محمد امین کا بڑا دعویٰ

الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…

8 hours ago

PM Narendra Modi: گرین انرجی اسکیم، 2035 تک 900 گیگاواٹ غیر فوسل توانائی کا ہدف حاصل کرنے کی جانب اہم پیش رفت، پی ایم مودی

گرین انرجی کوریڈور فیز-III کو کابینہ کی منظوری، 135 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی ترسیل…

8 hours ago

بشیربدر کو اردواکادمی، دہلی نے پیش کیا خراج عقیدت، توسیعی خطبہ و شعری نشست کا انعقاد، سرکردہ شخصیات کی شرکت

پروگرام کے آغاز میں اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے…

9 hours ago