قومی

Ranchi Student Protest: رانچی میں حکومت کے ساتھ میٹنگ ختم، طلبا نے کہا- مثبت بات چیت ہوئی، جاری رہے گا احتجاج

جے پی ایس سی-جے ایس ایس سی امتحان کے تنازعہ سے متعلق احتجاج کررہے طلبہ اورجھارکھنڈ حکومت کے نمائندوں کے درمیان جمعہ کی شام اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، تاہم یہ بات چیت کسی ٹھوس نتیجے تک نہیں پہنچ سکی۔ میٹنگ کے بعد طلبہ کے نمائندوں نے کہا کہ ان کے اہم مطالبات پرحکومت کے ساتھ اتفاق رائے نہیں ہوسکا، اس لیے فی الحال احتجاج جاری رہے گا۔ تاہم حکومت کی جانب سے مذاکرات کومثبت قراردیا گیا ہے۔ وزراء نے کہا کہ طلبہ کے تمام مطالبات اورتجاویزکوسنجیدگی سے سنا گیا ہے۔ حکومت طلبہ کے میمورنڈم اورتجاویزکا مکمل جائزہ لینے کے بعد آئندہ کی کارروائی اورفیصلہ کرے گی۔

غلط فہمی دورکرنے کی کوشش

JPSC-JSSC امتحان کے تنازع کو لے کر طلبہ اور حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت کو دونوں فریقوں نے مثبت قرار دیا۔ حکومت کے نمائندوں نے کہا کہ طلبہ اور حکومت کے درمیان بعض معاملات میں ’’غلط فہمی‘‘ تھی، جسے بات چیت کے ذریعے دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تمام مطالبات پرسنجیدگی سے غور کا یقین

حکومت کی جانب سے طلبہ کو یقین دلایا گیا کہ ان کے تمام مطالبات اورتجاویزپرسنجیدگی سے غورکیا جائے گا۔ حکومتی نمائندوں نے کہا کہ میٹنگ میں اٹھائے گئے تمام مسائل کووزیراعلیٰ ہیمنت سورین کے سامنے رکھا جائے گا اورجلد ہی اس سلسلے میں فیصلہ لیا جائے گا۔ وہیں، طلبہ کے نمائندوں نے بھی کہا کہ بات چیت کا ماحول مثبت رہا اورحکومت نے ان کی باتوں کو سنجیدگی سے سنا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے تمام مطالبات کے ساتھ ان کے حق میں حقائق اور شواہد بھی حکومت کے سامنے پیش کیے۔ طلبہ نمائندوں کے مطابق، میٹنگ میں موجود کمیٹی کے ارکان نے ان کے مطالبات سے اتفاق بھی کیا ہے۔

مطالبات پر فیصلہ ہونے تک جاری رہے گا احتجاج

تاہم طلبہ نے واضح کردیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پر کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ اگرحکومت نے مثبت فیصلہ نہیں لیا تواحتجاج کومزید تیز کیا جائے گا۔ طلبہ نے امید ظاہرکی کہ 10 اگست کومجوزہ اسمبلی گھیراؤسے پہلے حکومت کوئی حل نکال لے گی۔ فی الحال حکومت اورطلبا کے درمیان ہونے والی بات چیت کومثبت قراردیا جا رہا ہے اوراب سب کی نظریں حکومت کے اگلے فیصلے پرہیں۔

احتجاج کے 14ویں دن حکومت اور طلبہ آمنے سامنے

JPSC-JSSC امتحان کے تنازع کو لے کر جاری طلبہ کے احتجاج کے 14ویں دن حکومت اورطلبا نمائندوں کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں جمعہ کی شام تقریباً 7 بجے شروع ہونے والی میٹنگ میں حکومت کی جانب سے وزیردیپیکا پانڈے سنگھ، سدیویہ کمارسونو، چمرا لنڈا، سنجے یادواورایڈیشنل چیف سکریٹری اجے کمارسنگھ شریک ہوئے۔ وہیں طلبہ کی جانب سے رویندر پاسوان، پیوش کمار، راجیش پرساد، نیتو کجور، انکت راج، کارتک سورین، شالو کماری، رویندرکمارروی، آنند کماراورانکت کمارسمیت 10 رکنی نمائندہ وفد نے شرکت کی۔ وفد نے اپنے مطالبات اوراعتراضات حکومت کے سامنے تفصیل سے رکھے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Shares Sanskrit Subhashit: وزیر اعظم نریندر مودی نے خصوصی سنسکرت سبھاشیت شیئر کیا، خود انحصاری اور خدمت کا دیا پیغام

وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیے گئے اس سنسکرت سبھاشیت میں خود کفالت اور…

16 minutes ago

Supreme Court: گمنام شکایات پر سپریم کورٹ برہم، کہا- ایسی حرکتیں ہمیں پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتیں

چیف جسٹس سوریا کانت، جسٹس جویمالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ نے کہا…

29 minutes ago

PM Modi’s 76th Birthday: پی ایم مودی کی سالگرہ پر 1.25 لاکھ دیوں سے جگمگایا کانکریا لیک فرنٹ، امت شاہ نے جلایا ’آشیرواد کا دیا‘

وزیر اعظم نریندر مودی کی 76ویں سالگرہ اور عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے…

34 minutes ago

Mamata Banerjee: انتخابی نشان چھننے کے بعد ممتا بنرجی کا پہلا ردعمل، کہا- آج جمہوری تاریخ کا سیاہ دن

ممتا بنرجی نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، انہوں نے پہلے ہی…

47 minutes ago

Surendra Koli Suicide: نٹھاری قتل معاملہ، سریندر کولی نے کی خودکشی ، ہریدوار میں چائے کی دکان پر لگایا پھندا

نٹھاری قتل معاملے سے متعلق آخری کیس میں بھی سریندر کولی کو سپریم کورٹ سے…

2 hours ago

DUSU انتخابات: NSUI جیتے یا ABVP، خلاف ورزی پر ہوگی سخت کارروائی، دہلی ہائی کورٹ کا حکم

عدالت نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی ان خلاف ورزیوں کے لیے اجتماعی انتخابی ہرجانہ…

2 hours ago