قومی

Journalist beaten up in Amit Shah’s rally: امت شاہ کی ریلی میں صحافی کی جم کرہوئی پٹائی، کانگریس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئےواقعہ کی مذمت کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا اتر پردیش کے رائے بریلی کا دورہ بحث کا موضوع بن گیا۔ بی جے پی کارکنوں پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابی ریلی میں ایک صحافی پر حملہ کیا جہاں امت شاہ خطاب کرنے آئے تھے۔دراصل، یہ الزام ہے کہ انتخابی ریلی کے دوران خواتین نے ایک صحافی کو بتایا کہ انہیں پیسے دے کر ریلی میں لایا گیا تھا۔ جب صحافی نے یہ ریکارڈ کیا۔ اس سے ناراض بی جے پی کارکنوں نے صحافی کی پٹائی کر دی۔ اب کانگریس نے اس حرکت کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناانصافی ختم ہونے والی ہے۔

کانگریس نے اس واقعہ کا ویڈیو شیئر کیا

کانگریس نے مرکزی وزیر داخلہ کی ریلی میں حملہ کے اس واقعہ کا ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی بری طرح زخمی ہے اور اسٹریچر پر پڑا ہے۔ کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب صحافی نے یہ ریکارڈ کیا تو ناراض بی جے پی کے غنڈوں نے پہلے صحافی کی پٹائی کی اور بعد میں اس سے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کو کہا۔

کانگریس کے پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے، “اس کے ساتھ ساتھ صحافی سے پیسے بھی چھین لیے گئے، حال ہی میں بی جے پی کے غنڈوں نے امیٹھی میں کانگریس کے دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی تھی اور کانگریس کارکنوں پر حملہ کیا تھا۔

اس دوران کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے انسٹاگرام پر لکھا، “رائے بریلی میں وزیر داخلہ کی میٹنگ میں بی جے پی کے لوگوں نے مولیٹکس ویب سائٹ کے صحافی راگھو ترویدی کو بے دردی سے مارا، وزیر داخلہ تقریر کرتے رہے اور پولیس خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہی۔صحافی کوصرف اس لیے مارا پیٹا گیا کیونکہ اس نے کچھ خواتین سے بات کی تھی جو کہہ رہی تھیں کہ انہیں ریلی میں آنے کے لیے پیسے دیے گئے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے مزید کہا، “بی جے پی جس نے پورے ملک کے میڈیا کو خاموش کر رکھا ہے، اپنے خلاف آواز اٹھانے کو برداشت نہیں کرتی، بی جے پی جو آئین کو ختم کرنے کی مہم چلا رہی ہے، اس نے عوام کی آواز چھین لی ہے۔ اور اب اس ملک سے جمہوریت چھیننا چاہتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ…

7 hours ago

NEET Paper Leak: نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تحت سی بی آئی بیور جیل پہنچی، 13 ملزمین کو روبر بٹھاکر کئے سوالات

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف…

7 hours ago

PM Modi On Ravindra Jadeja Retirement: رویندر جڈیجہ کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا ٹویٹ، کہا- آپ…

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ…

9 hours ago