قومی

Jamia Millia Islamia: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کے لئے بڑی خبر، اب جامعہ میں شارٹ ٹرم اسکل کورسز چلائے جائیں گے

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طرف سے مختصر مدتی کورسز چلانے لا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار سرکاری ویب سائٹ کی مدد سے ان کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔اب شارٹ ٹرم کورس کرنے کے خواہشمند طلباء جامعہ ملیہ اسلامیہ سے شارٹ ٹرم سکل کورسز کر سکیں گے۔ جس کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جن میں سے کچھ کورسز آن لائن جبکہ کچھ آف لائن موڈ میں کرائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کورس کرنے والے امیدواروں کو بھی پلیسمنٹ میں مدد ملے گی۔ ان کورسز میں داخلے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار جامعہ ملیہ اسلامیہ کی آفیشل سائٹ پر دستیاب لنک کے ذریعے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ داخلے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 16 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

یہ کورسز جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فارانوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ کے ذریعے چلائے جائیں گے۔ ان کورس تک کام کرنے والے پیشہ ور افراد، کاروباری افراد، یونیورسٹی کے طلباء، ملازمت کے متلاشی اور اسکول چھوڑنے والے افراد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ملازمت پیشہ افراد کے لیے شام کے بیچ بھی چلائے جائیں گے۔ یہ کورس تین ماہ سے چھ ماہ کے دورانیے کے ہیں۔ درجہ ذیل میں چند کورس کی فہرست ہیں۔

بیسک آف ڈیجیٹل مارکیٹنگ

پرفارمینس مارکیٹنگ

فیشن ڈیزائنگ

ایکسل سیکھیں

ویڈیو گرافی اور اسٹل گرافی

بیسک ٹیلرنگ اینڈ ایمبروڈری

بیسک بیوٹیشن تربیت

ایڈوانس بیوٹیشین

کمپیوٹر ہارڈ ویئر اور نیٹ ورکنگ

بیکری ٹریننگ

الیکٹیشین ٹریننگ

پلمبرنگ

ان کورسز کے لیے امیدواروں کو فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔ جس کا فیصلہ کورس کے مطابق مختلف طریقے سے کیا جاتا ہے۔ فیس کی بات کریں تو یہ 3 ہزار سے 12 ہزار کے درمیا ن ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے امیدوار آفیشل نمبر اور آفیشل سائٹ سے مدد لے سکتے ہیں۔ رابطہ نمبر +91-11-26981717 ہے۔اس کے علاوہ امیدوار Extn- 2590 اور 2591، ای میل- cie@jmi.ac.in۔ امید وار فارم بھر سکتے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago