نئی دہلی: پروفیسرمظہرآصف، شیخ الجامعہ، (وائس چانسلر) جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہنمائی وقیادت میں آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کی صفائی اکائی اورشعبہ باغبانی کے اسٹاف کے ساتھ ایک خاص ملاقات ہوئی۔ مسجل (رجسٹرار)، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر(ڈاکٹر) محمد مہتاب عالم رضوی نے تمام صفائی کرمچاریوں (ملازمین) اورمالیوں کودیوالی کی پرخلوص مبارک باد دی اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔ آپ کوبتادیں کہ یہی ملازمین کیمپس کوصاف ستھرا، ہرا بھرا اورخوب صورت رکھنے میں اہم تعاون دیتے ہیں۔
جامعہ کے ان ملازمین کورجسٹرارپروفیسر مہتاب عالم رضوی نے نے یونیورسٹی کے سنجیدہ و باوقارماحول کوبرقراررکھنے کے تئیں صفائی کرمچاریوں کے عہد اوران کی انتھک کوششوں کوسراہا۔ کرمچاریوں نے بھی مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بات چیت کی اورانہیں اپنی آرا اورشکایات سے روشناس کرایا۔ انہوں نے ان کی شکایات کے بروقت ازالے کے ساتھ ساتھ انہیں ادارے کی جانب سے متواترتعاون اورمدد کا بھی یقین دلایا۔
جذبہ امتنان وسپاس کے طورپراسٹاف میں دیوالی کا تحفہ بھی تقسیم کیا گیا، جس سے پوری فضا مسکراہٹ، جوش اورتہوارکے رنگ پرنور ہوگئی۔ اس تقریب کے انعقاد سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا شمولیاتی کردارمنعکس ہوتا ہے، جہاں جامعہ برادری کے ہررکن کی اہمیت اورقدرہے اورجس کا بجاطورپرجشن منایا جاتا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…
سی جے پی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…
وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…
پولیس رتن سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں…
پیر کو قائم مقام چیف جسٹس نتن سامبرے نے دو عرضیوں کو سماعت کے لیے…