قومی

J&K Assembly election trends: ایک گھنٹے کی گنتی کے رجحانات میں کانگریس کی سونامی، ہریانہ میں 74 امیدوارآگے،جموں کشمیر میں کانگریس-نیشنل کانفرنس کا اتحاداکثریت کے قریب

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج اور رجحانات شروع ہوچکے ہیں چونکہ ووٹوں کی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ پہلے بیلٹ پیپر کی گنتی ہورہی ہے۔بیلٹ پیپر کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ای وی ایم کی گنتی شروع ہوگی۔ ابھی تک کے ایک گھنٹے کے رجحانات میں ہریانہ کے اندر کانگریس کی سونامی دکھائی دے رہی ہے، جموں کشمیر میں بھی کانگریس کو زبردست بوسٹر ڈوز ملتا دکھائی دے رہا ہے

ایک گھنٹے کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات میں ہریانہ کے اندر کانگریس پارٹی کو 74 سیٹوں پر آگے دیکھا جارہا ہے جبکہ صرف 11 سیٹوں پر بی جے پی امیدوار دکھائی دے رہی ہے۔آئی این ایل ڈی کے صرف دو امیدوار آگے ہیں ،جبکہ تین دیگر امیدوار آگے چل رہے ہیں ۔ وہیں دوسری جانب جموں کشمیر کی بات کریں  ایک گھنٹے کی گنتی کے رجحانات میں یہاں بھی کانگریس نیشنل کانفرنس  کا اتحاد آگےدکھائی دے رہا ہے۔ یہاں کانگریس 18 سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ نیشنل کانفرنس 30 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ پی ڈی پی کے دو امیدوار آگے ہیں جبکہ بی جے پی کے 24 امیدوار رجحانوں میں آگے چل رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی کی 90 سیٹیں ہیں جہاں اکثریت یا حکومت سازی کیلئے 46 سیٹیں درکار ہیں ۔ ہریانہ میں بھی کچھ ایسی ہی تصویر ہے جہاں کل سیٹیں 90 ہیں جبکہ اکثریت کیلئے یہاں بھی 46 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Karnataka Accident: کرناٹک کے اتر کنڑ ضلع میں دردناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 17 زخمی، کئی کی حالت تشویشناک

پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…

21 minutes ago

India’s annual coffee exports: گزشتہ 4 سالوں میں ہندوستان کی کافی کی سالانہ برآمدات دوگنی ہوکر $1.3 بلین ہوگئی

ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…

43 minutes ago

Bokaro Encounter: جھارکھنڈ کے بوکارو میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو کیا ڈھیر، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی

ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…

52 minutes ago

Govt disburses ₹1,596 cr in six PLI schemes: حکومت نے رواں مالی سال اپریل سے ستمبر کے دوران چھ پی ایل آئی اسکیموں میں 1,596 کروڑ روپے کئے تقسیم

حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…

54 minutes ago

Delhi Elections 2025: مسلم اکثریتی مٹیا محل میں ’امیدوار‘ اہم، بی جے پی اورکانگریس کیلئے ’عآپ‘ بڑا چیلنج

2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان نے مٹیا…

1 hour ago