قومی

Jio launches 3 new Jio TV Premium Plans: جیو نے لانچ کئے 3 نئے ’جیو ٹی وی پریمئیم پلانس‘، پلان کے ساتھ ہی ملےگا ا و ٹی ٹی ایپس سبسکرپشن، 15 دسمبر سے ہونگے لائیو

نئی دہلی، 15 دسمبر 2023: جیو نے نئے سال کے موقع پر اپنے صارفین کے لیے انٹرٹینمنٹ کا دھماکہ کیا ہے۔کمپنی نے  جیو ٹی وی پریمیم پلانس کے نام سے او ٹی ٹی ایپس کی سبسکرپشن کے ساتھ تین نئے موبائل پلان شروع کیے ہیں۔ جیو سنیما  پریمئم، ڈزنی + ہا ٹ اسٹار، جی۔5، سونی لیو، پرائم ویڈیو ( موبائل)،  لائنسگیٹ پلے، ڈسکوری+ ڈاکیوبے، سن این ایکس  ٹی، ہوئی چوئی، پلینیٹ مراٹھی، چوپال، ایپک آن اور کانچا لنّکا جیسے قریب 14او ٹی ٹی ایپس، پلانس کے ساتھ مفت ملیں گے۔

 تقریباً 1000 روپے ہے مفت ملنے والے او ٹی  ٹی ایپس کی قیمت

 او ٹی  ٹی  ایپس کے ذریعہ قومی، بین الاقوامی اور علاقائی زبانوں میں مواد کو دیکھا جا سکتا ہے۔ پلان کے ساتھ بنڈل ان  او ٹی ٹی ایپس کی سبسکرپشنز کی قیمت لگ بھگ 1000 روپے ہے۔ صارفین کو 398 روپے والے پلان میں 12 او ٹی ٹی ایپس اور1198 اور 4498 روپے کے پلان میں 14 او ٹی ٹی ایپس کی مفت سبسکرپشن ملے گی۔ 398 روپے والے پلان کی میعاد 28 دن ہوگی۔ 1198 روپے والا پلان 84 دنوں کے لیے ویلڈ ہوگا۔ لہذا 365 دن کی میعاد والے پلان کی قیمت 4498 روپے رکھی گئی ہے۔ صارفین کو ہر پلان میں روزانہ 2 جی بی ڈیٹا بھی ملے گا۔

 جیو ٹی وی پریمیم پلانس کو ری چارج کرنے سے ایک سے زیادہ او ٹی ٹی سبسکرپشنز کو الگ سے خریدنے کی پریشانی ختم ہو جائے گی۔ جیو ٹی وی ایپ میں سائن ان کرنے سے، او ٹی ٹی ایپس کے لیے الگ الگ لاگ ان اور پاس ورڈ بنانے اور یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 4498 روپے کے پلان پر  ون۔ کلک کسٹمر کیئر کال بیک کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

34 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago