قومی

Accident in Delhi Metro: دہلی میٹرو میں المناک حادثہ، دروازے میں ساڑی پھنسنے سے خاتون کی موت، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات آئی سامنے

دہلی میٹرو: دہلی میٹرو میں ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ دراصل سفر کے دوران میٹرو کے دروازے میں ایک خاتون کی ساڑی پھنس گئی۔ جس کی وجہ سے ایک خاتون میٹرو کے ساتھ کئی میٹر تک گھسیٹتی  چلی گئی اور زخمی ہوگئی۔ اس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں اس کی موت ہو گئی۔ دہلی میٹرو کے ایک اہلکار نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ 14 دسمبر کو پیش آیا۔ جب ایک خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ نانگلوئی سے موہن نگر کی طرف سفر کر رہی تھی۔ اس دوران، یہ واقعہ اندرلوک میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران، دہلی میٹرو حکام نے پایا کہ میٹرو کے دروازے کا سینسر خواتین کی ساڑی اور جیکٹ پھنسنے کا پتہ نہیں لگا سکا۔ جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

کئی میٹر تک گھسیٹتی چلی گئی خاتون

جب خاتون کی ساڑی اور جیکٹ میٹرو کے دروازے میں پھنس گئی تو وہ میٹرو کے ساتھ کئی میٹر تک گھسیٹتی چلی گئی۔ اس کے بعد وہ پلیٹ فارم سے گھسیٹ کر پٹری پر گر گئی۔ واقعہ کے فوراً بعد انہیں صفدر جنگ اسپتال لے جایا گیا اور آئی سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیا۔ تاہم خاتون کی جان نہ بچائی جا سکی۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے ترجمان انوج دیال کے مطابق، واقعہ کی تحقیقات میٹرو ریلوے سیفٹی کے کمشنر (سی ایم آر ایس) کریں گے۔ واقعے کی تحقیقات کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہلی میٹرو کے اس واقعہ کے بعد حکام حرکت میں آئے اور ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں۔ اس کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی دروازے کے سینسر کو مزید بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

دو بچوں کی ماں تھی خاتون

دہلی میٹرو کے اہلکار نے بتایا ہے کہ خاتون کی شناخت رینا دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ دو بچوں کی ماں تھی اور بچوں کی واحد کفیل تھی اور نانگلوئی کی رہائشی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

9 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

40 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago