قومی

Hemant Soren Bail: ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت، 5 ماہ بعد جیل سے باہر آئیں گے جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ

زمین گھوٹالہ معاملے میں جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے انہیں ضمانت مل گئی ہے۔ تقریباً پانچ ماہ بعد ہیمنت سورین جیل سے باہرآئیں گے۔ اس وقت ہیمنت سورین رانچی کے برسا منڈا سینٹرل جیل میں بند ہیں۔ ہیمنت سورین کی ضمانت عرضی پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے دونوں فریق کی دلیلیں سننے کے بعد 13 جون کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ نے 27 مئی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے عرضی داخل کی تھی۔ ای ڈی نے زمین گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ہیمنت سورین کو 31 جنوری کو گرفتار کرلیا تھا۔ ہیمنت سورین پر 8.42 ایکڑزمین گھوٹالے کا الزام ہے۔

ای ڈی نے ہائی کورٹ نے کیا تھا یہ دعویٰ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہائی کورٹ میں کئی اہم ثبوت پیش کئے تھے۔ عدالت میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ہیمنت سورین نے بڑگائی کی 8.5 ایکڑ زمین پرقبضے کے لئے افسران سے بھی مدد لی تھی۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ بڑگائی کے ریوینیو ملازم بھانو پرتاپ اوران کے میڈیا مشیرابھیشیک پرساد عرف پنٹو نے پوچھ گچھ کے دوران ای ڈی کے دعوے کی تصدیق کی تھی۔

ضمانت کے لئے سپریم کورٹ پہنچے تھے ہیمنت سورین

لوک سبھا الیکشن کے دوران ہیمنت سورین عبوری ضمانت کے لئے سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ حالانکہ عدالت نے ہیمنت سورین کی عرضی پرغور کرنے سے انکارکردیا تھا۔ کیونکہ ہیمنت سورین نے عرضی میں یہ انکشاف نہیں کیا کہ ٹرائل کورٹ نے معاملے میں چارج شیٹ پر نوٹس لیا ہے۔

ہیمنت سورین کا کیا ہے دعویٰ؟

نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق، ضمانت عرضی پرسماعت کے دوران ہیمنت سورین کی طرف سے دلیلیں پیش کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل اورمیناکشی اروڑہ نے کہا تھا کہ زمین چھوٹا ناگپور ٹیننسی ایکٹ کے تحت ”بھوئیں ہری“ نیچرکی ہے اوراسے کسی بھی صورتحال میں کسی شخص کو بیچا یا منتقل نہیں کیا جاسکتا۔ اس زمین کی لیز راج کمار پاہن کے نام پر ہے۔ اس سے ہیمنت سورین کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسمبلی الیکشن سے پہلے بڑی راحت

جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے ای ڈی کی حراست میں ہی وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کی کمان ان کے قریبی چمپئی سورین کو سونپ دی تھی۔ اس کے بعد سے ان کی اہلیہ کلپنا سورین پارٹی کا کام کاج دیکھ رہی ہیں۔ اب جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن سے پہلے ہیمنت سورین کو ضمانت ملنا پارٹی کے لئے بڑی راحت کی بات ہے۔ ہیمنت سورین کے باہرآنے سے ان کی پارٹی کو مضبوطی بھی ملے گی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

10 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

52 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago