قومی

Jhansi Medical College Fire: ’میرا بچہ جل گیا… کون دے گا میرا بچہ‘، جھانسی حادثے میں گھر والوں نے کھو دیے اپنے گھر کے چراغ

Jhansi Medical College Fire: جمعہ (15 نومبر) کی رات اتر پردیش کے جھانسی کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (این آئی سی یو) میں زبردست آگ لگ گئی، جس میں 10 نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد ہسپتال کے باہر کا منظر بھی کم دردناک نہیں رہا۔ گھر والے اپنے معصوم بچوں کی تلاش میں پھوٹ پھوٹ کر رو رہے ہیں۔ ان کا درد سن کر کسی کی بھی روح کانپ جائے گی۔ کچھ اپنے بچے کی راکھ کے لیے بھٹک رہے ہیں تو کچھ غموں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

اپنے بچے کے لیے تڑپتے برسانہ سے آئے ایک باپ کے آنسو تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اس نے بتایا کہ اس کا بچہ بھی اسی اسپتال میں داخل تھا۔ افسردہ حالت میں اس نے کہا کہ میرا بچہ جل گیا ہے… کو کون دے گا میرا بچہ… کون دے گا… آپ دیں گے… وہ دیں گے… کون دے گا… پھر ایک عورت نے روتے ہوئے کہا کہ ہمارا بچہ ہفتہ کو ہی ہوا تھا، اب ہمارے بچے کو آگ لگا دی۔

عینی شاہدین نے سنایا دردناک منظر

اس حادثے میں اپنے بچے کو کھونے والے خاندان کے ساتھ آئی ہوئی ایک خاتون نے بتایا کہ اس نے منگل کو ہی بچے کو اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ اس وقت یہاں 50-60 بچے داخل تھے۔ بچوں کے پورے وارڈ میں آگ لگ گئی۔ ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ 15 بچوں کو نکال کر لائے  ہیں جو جل گئے  تھے، کچھ بچوں کو ایمرجنسی میں لے جایا گیا۔ 10-15 بچے جھلس گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Maharashtra Assembly Election 2024: آدتیہ ٹھاکرے کا مہایوتی اتحاد پر بڑا زبانی حملہ، کہا- پارٹی کارکنوں کو دھمکی دینے والوں کو ‘برف کی سِلّی پر سلا دیا جائے گا

ایک خاتون نے بتایا کہ ہمارے نوزائیدہ ایک ماہ سے یہاں داخل تھا، کل آپریشن ہوا اور اس کے بعد بچے کو یہاں (این سی آئی یو) داخل کرایا گیا، کل رات تقریباً 10 بجے آگ لگ گئی، ہم بچے کو نکالنے کے لیے بھاگے لیکن ہمیں روک دیا گیا، کافی دیر تک تلاش کرنے کے بعد بھی بچہ نہیں ملا۔ بعد میں ہمیں بتایا گیا کہ ہمارا بچہ آگ میں جل کر مر گیا، تو میرے شوہر نے جا کر بچے کو دیکھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

IND vs SA 4th T20: ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 135 رنز سے دی شکست، سیمسن-تلک نے سنچریاں بنا کر رقم کی تاریخ

سنجو سیمسن کے ناقابل شکست 109 اور تلک ورما کے ناقابل شکست 120 رنز کی…

2 hours ago

Sahiba Song Released: جسلین اور اسٹیبن کے رومانوی ٹریک ’صاحبہ‘ میں بہت پرکشش نظر آ رہے ہیں وجے اور رادھیکا

رادھیکا نے کہا کہ ’صاحبہ‘ پر کام کرنا میرے لیے واقعی ایک جادوئی تجربہ تھا۔…

12 hours ago

NCB Action: گجرات کے بعد دہلی میں این سی بی کی کارروائی! 900 کروڑ کی منشیات برآمد، دو گرفتار

وزیر داخلہ امت  شاہ کے مطابق این سی بی نے منشیات کو پکڑنے میں 'باٹم…

13 hours ago