قومی

Waqf Board Amendment Bill 2024: وقف بورڈ ترمیمی بل کے متعلق جے پی سی میں اقلیتی برادری کے موقف کی تائید کرے گی جے ڈی یو! پٹنہ میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ

پٹنہ: پٹنہ میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے دفتر میں پیر کے روز ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔ بہار حکومت کے اقلیتی امور کے وزیر زماں خان نے اس میٹنگ کے بارے میں معلومات دینے کے لیے ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے ہر سماج اور ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے ساتھ ساتھ نتیش کمار نے اس بات کا بھی خیال رکھا ہے کہ آپسی بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو نقصان نہ پہنچے۔ وقف بورڈ ترمیمی بل پر کل کی میٹنگ میں سنجیدگی سے بحث کی گئی۔ نتیش کمار کسی بھی برادری کو پریشان نہیں ہونے دیں گے۔ وہ ہمیشہ ہر طبقے کو ساتھ لیکر چلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سے نتیش کمار نے بہار کا چارج سنبھالا ہے، وہ ترقی اور ہر سماج کی بات کر رہے ہیں۔ لیکن، کچھ لوگ ایسے ہیں جو ووٹ بینک اور ذات پات کی بات کرتے ہیں۔ نتیش کمار نے کہا ہے کہ وہ بہار کی ہم آہنگی کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔ نتیش کمار نے بہار میں آج تک جو کام کیا ہے اس کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ایوان میں جے ڈی یو کی طرف سے دی گئی حمایت کے بارے میں انہوں نے کہا، ’’جے ڈی یو لیڈروں نے صرف اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، یہ حمایت نہیں ہے۔ اگر یہ فیصلہ حتمی فیصلہ ہوتا تو ہمارے لیڈران نے کمیٹی نہیں بنائی ہوتی۔ ہمارے لیڈران اقلیتی برادری کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

آپ کو بتاتے چلیں کہ جے ڈی یو نے وقف بورڈ ایکٹ میں ترمیم کے لیے بنائی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) میں اقلیتی برادری اور ان کے موقف کی تائید کرنے پر غور کیا۔ اس سلسلے میں پیر کے روز جے ڈی یو کے ریاستی دفتر میں مرکزی پنچایتی راج وزیر للن سنگھ کی قیادت میں پارٹی کے سینئر عہدیداروں اور ریاست بہار کے شیعہ اور سنی وقف بورڈ کے چیئرپرسن کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی۔ معلوم ہو کہ کچھ دن پہلے دونوں بورڈ کے چیئرمینوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی تھی اور اپنے خیالات پیش کیے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

31 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

42 minutes ago