قومی

Jashn-E-Sahafat organized by Exchange 4 Media: ایکسچینج 4 میڈیا کی جانب سے’جشن صحافت‘ کا انعقاد، بھارت ایکسپریس اردو کے 4 صحافیوں کو اعزاز سے سرفرازکیا گیا

نئی دہلی: ایکسچینج 4 میڈیا کی جانب سے 40 انڈر40 کے تحت بھارت ایکسپریس اردوکے 4 صحافیوں کواعزازسے سرفرازکیا گیا۔ انڈیا انٹرنیشنل سینٹرمیں منعقدہ جشن صحافت تقریب میں اردومیڈیا کے ٹی وی چینل، اخبارات اورڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لئے اردو کے 40 سال سے کم 40 صحافیوں کواعزازسے سرفرازکیا۔ اس میں بھارت ایکسپریس اردوکے چیف سب ایڈیٹرنثاراحمد، سینئرسب ایڈیٹررحمت اللہ، سینئرسب ایڈیٹرعامراقبال اورگرافکس ڈیزائنرمہتاب چودھری کوایوارڈ سے سرفرازکیا گیا۔ اس سے پہلے بھارت ایکسپریس ٹی وی چینل کے پرومو ایڈیٹرسنیل اپادھیائے کوبھی ایوارڈ سے سرفرازکیا گیا۔

ان صحافیوں کو دہلی میں اعزاز سے نوازا گیا۔

ایکسچینج4 میڈیا کی جانب سے پورے دن جشن صحافت کے عنوان سے مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا، جس میں کئی اہم شخصیات نے مذاکرہ میں حصہ لیا۔ سیشن کا آغاز ڈاکٹر ایس وائی قریشی (سابق چیف الیکشن کمشنر، حکومت ہند) کے کلیدی خطبہ سے ہوا۔ انہوں نے اردو زبان کی اہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی انہوں نے ایکسچینج 4 میڈیا کی خدمات کا ذکرکرکرتے ہوئے قابل ستائش قدم قراردیا۔ انہوں نے ڈاکٹرایکسچینج 4 میڈیا کے چیئرمین انوراگ بترا اورسینئرایڈیٹرروحیل امین کو مبارکباد دی۔ ایس وائی قریشی نے اس بات کا ذکر کیا کہ اردوزبان کے قارئین کی تعداد کچھ کم ہوئی ہے، لیکن دوسری طرف غیرمسلم حضرات جو اردو کی خدمت کررہے ہیں، اس سے اردو زبان کومزید فروغ مل رہا ہے۔

فوٹو: پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے ان صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ درمیان میں بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر ڈاکٹر خالد رضا خان۔

بہت شیریں زبان ہے اردو: ایس پی سنگھ بگھیل

مہمان خصوصی کے طورپرمرکزی وزیرمملکت ایس پی سنگھ بگھیل اورسابق مرکزی وزیر اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے نومنتخب صدرسلمان خورشید نے شرکت کی۔ ایس پی سنگھ بگھیل نے اردوزبان کوبہت شیریں اور اچھی زبان قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی زبان ہے کہ جس کوبولنا، لکھنا اورپڑھنا بھی نہیں آتا ہے، اس کوبھی سننے میں مزہ آتا ہے۔ انہوں نے ایکسچینج فارمیڈیا کے چیئرمین ڈاکٹرانوراگ بترا اوران کی ٹیم کوشاندارانعقاد کے لئے مبارکباد پیش کی۔

مرکزی وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل، سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور سابق چیف الیکشن کمیشن ڈاکٹر ایس وائی قریشی نے بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔

اردوگنگا جمنی تہذیب کی زبان: سلمان خورشید

سابق مرکزی وزیراورکانگریس کے سینئرلیڈرسلمان خورشید نے جشن صحافت کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا۔ انہوں نے کہا اردو مذہب کی زبان نہیں ہے بلکہ یہ گنگا جمنی تہذیب کی زبان ہے۔ ہندوستان کی آزادی میں اردو زبان کا اہم کرداررہا ہے اوراسے کبھی فراموش بھی نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے جشن صحافت کے انعقاد کے لئے ایکسچینج فارمیڈیا کے چیئرمین ڈاکٹرانوراگ بترا کومبارکباد پیش کی اوراس طرح کے انعقاد کوخوش آئند قراردیا۔ سلمان خورشید نے کہا کہ کوئی بھی زبان ہو، جب تک لوگ اس سے محبت کرتے رہیں گے، کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔ اس کے علاوہ سینئرصحافی اورسابق راجیہ سبھا رکن شاہد صدیقی اور سابق سفیروسابق رکن پارلیمنٹ میم افضل نے بھی اردو صحافت سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

 

ایکسچینج 4میڈیا کی جانب سے دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں دن بھر ’جشنِ صحافت‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس سے قبل مختلف سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹرڈاکٹرخالد رضا خان اورایکسچینج 4 میڈیا کے سینئر ایڈیٹرروحیل امین نے اہم کردار ادا کیا۔ نظامت کی ذمہ داری سہارا انڈیا میڈیا سے وابستہ سینئرصحافی اور معروف شاعر معین شاداب اور سہارا سے ہی وابستہ صحافی کشفی شمائل نے بخوبی انجام دیئے۔ مختلف سیشن میں پدم شری اورماہر لسانیات پروفیسراخترالواسع، جواہرلال نہرویونیورسٹی کے پروفیسرانورعالم پاشا، جامعہ ہمدرد پروفیسرفرحت بصیرخان، کلچرل زارڈاکٹرہریش بھلا، امبرین خان، عائشہ دہرا، ڈاکٹر شفیع ایوب، سدھیر مشرا، سینئرصحافی بھوپیندر چوبے، روزنامہ انقلاب کے ریزیڈنٹ ایڈیٹرڈاکٹریامین انصاری، سلام ٹی وی کے ایڈیٹرطارق  فریدی وغیرہ نے پینل مباحثہ میں حصہ لیا اوراردو صحافت سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

 بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

6 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

7 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

8 hours ago