پیرس اولمپکس 26 جولائی سے 11 اگست تک منعقد ہوئے۔ اس کے لیے 117 رکنی ہندوستانی ٹیم پیرس گئی تھی جس میں سے زیادہ تر کھلاڑی واپس آچکے ہیں۔ وطن واپسی پر ہندوستانی کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اب کھلاڑیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر ملاقات کی ہے۔ جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
ہندوستانی کھلاڑیوں نے وزیر اعظم مودی کو کئی تحفے دیئے۔ شوٹر منو بھاکر نے وزیر اعظم مودی کو پستول دیا۔ جبکہ پہلوان امن سہروت نے اپنی جرسی حوالے کی۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کی جانب سے وزیراعظم کو ہاکی اسٹک پیش کی گئی۔ اس دوران وزیر اعظم نے کھلاڑیوں سے خطاب کیا۔ تاہم وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے کیا بات کی اس کی ویڈیو ابھی سامنے نہیں آئی۔
ہندوستان نے حال ہی میں ختم ہونے والے کھیلوں میں کل چھ تمغے جیتے جن میں ایک چاندی اور پانچ کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ ہندوستان کو پیرس اولمپکس 2024 میں شوٹنگ میں پہلا تمغہ ملا، جب منو بھاکر نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے بعد منو بھاکر نے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں دوسرا کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔ سربجوت سنگھ بھی ان کے ساتھ ٹیم میں تھے۔
سوپنل کسلے نے مردوں کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن شوٹنگ میں تیسرا کانسی کا تمغہ جیتا۔ اس کے بعد مردوں کی ہاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا اور جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے بعد پہلوان مان سہراوت نے مردوں کے 57 کلو گرام فری اسٹائل میں کانسی کا تمغہ جیتا۔
بھارت ایکسپریس–
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…