-بھارت ایکسپریس
Jamshedpur: جھارکھنڈ کے جمشید پور میں ایک مذہبی پرچم کی توہین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کے بعد دوگروپوں میں تصادم ہوگیا۔ تصادم کے بعد دونوں طرف سے پتھربازی ہوئی۔ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، جس کے بعد سے ماحول ابھی کافی کشیدہ ہے۔ اتوارکی شام کوجمشید پورکے شاستری نگرمیں تشدد بھڑک اٹھا۔ یہاں مشتعل بھیڑ نے پتھراؤ کرتے ہوئے آگ زنی کردی۔ موقع پرپہنچی پولیس کو بھیڑ کو ہٹانے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے، جس کے بعد علاقے میں سی آرپی سی کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی نافذ کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہرمیں غیرمستقل طورپرانٹرنیٹ کی سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
پتھراؤ اورآگ زنی کے حادثہ کے بعد پیرکی صبح کدما تھانہ علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں نے فلیگ مارچ کیا۔ علاقے میں صورتحال ابھی بھی کشیدہ ہے۔ موقع پربھاری پولیس اہلکاروں کوتعینات کیا گیا ہے۔ جمشید پورکے مشرقی سنگھ بھوم کے ایس ایس پی پربھات کمار نے بتایا کہ معاملے میں ابھی تک ہم نے 50 سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ سی سی ٹی وی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس کےعلاوہ سبھی ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آگے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مذہبی پرچم میں باندھا گیا تھا گوشت کا ٹکڑا
بتایا جاتا ہے کہ جمشید پورمیں رام نومی کے وقت تشدد بھڑک اٹھا تھا، جس کے بعد اس تنازعہ کو سازش کرنے والوں نے اندرہی اندرسلگا دیا۔ دراصل یہ پورا تنازعہ ہفتہ کے روز شروع ہوا تھا، جب شاستری نگر میں بلاک نمبر 3 واقع جٹادھاری ہنومان مندرچوک پرجب ہنومان اکھاڑہ کے لوگ جھنڈا اتارنے کے لئے پہنچے تو انہیں جھنڈے کے بانس میں گوشت کا ٹکڑا لٹکایا ہوا ملا، جسے پالیتھین میں لپیٹ کر بنایا تھا۔ اس کے بعد جم کرہنگامہ ہونے لگا۔ دیکھتے ہی دیکھتے دونوں طبقے کے لوگوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ ہفتہ کے روز انتظامیہ نے کسی طرح سے معاملے کو کنٹرول کیا۔
دو فرقوں کے درمیان تصادم
اتوار کے روز ایک مندرکمیٹی اوردوسرے طبقے کے لوگوں کے درمیان بحث ہوگئی۔ بحث کے بعد دونوں فرقوں کے درمیان پتھربازی بھی شروع ہوگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے تشدد اورآگ زننی میں کئی گاڑیوں کوتباہ کردیا گیا۔ دوکانوں میں آگ لگا دی گئی۔ جانکاری ملتے ہی موقع پرپہنچی پولیس کوبھیڑکوکنٹرول کرنے میں کافی پریشانی ہوئی۔ اس تشدد میں 5 سے 6 پولیس اہلکاربھی زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اعلیٰ افسران نے موقع کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…