قومی

Terrorist attack in Baramulla: جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں دہشت گردانہ حملے میں ایک سیویلین پورٹر ہلاک، چار فوجی زخمی

سری نگر: جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جمعرات کے روز ایک فوجی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیویلین پورٹر ہلاک اور چار فوجی زخمی ہو گئے۔ فوجی حکام نے یہ جانکاری شیئر کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے شام کے وقت گلمرگ اسکی ریزورٹ کے قریب بوٹاپتھری علاقے کے ناگن چوک پر راشٹریہ رائفلز (آر آر) کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔

ایک اہلکار نے بتایا، ’’فوج کے لیے کام کرنے والا ایک سیویلین پورٹر اس حملے میں ہلاک اور چار فوجی زخمی ہوئے۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور اضافی سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔‘‘

اس سے قبل جمعرات کے روز پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں دہشت گردوں نے اتر پردیش کے ایک مزدور پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا تھا۔ مزدور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ جمعرات کو فوج کی گاڑی پر حملہ وادی کے ایک ایسے علاقے میں ہوا جو عام طور پر دہشت گردی سے پاک ہے۔

اس کے بالائی علاقے جیسے گلمرگ اور بوٹاپتھری سیاحوں سے بھرے ہوئے ہیں اور یہ جگہ نیچر سے محبت کرنے والوں کی پسندیدہ ہے۔

اس سے قبل بارہمولہ پولیس نے کہا تھا، ’’ناگن پوسٹ کے آس پاس بارہمولہ ضلع کے بوٹاپتھری سیکٹر میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حقائق کی تصدیق کے بعد مزید معلومات شیئر کی جائیں گی۔‘‘

اتوار کے روز دہشت گردوں نے گاندربل ضلع کے گگنگیر علاقے میں ایک نجی انفراسٹرکچر کمپنی کے کارکنوں کے کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ دو غیر ملکی دہشت گردوں کے اس وحشیانہ حملے میں چھ غیر مقامی مزدوروں اور ایک مقامی ڈاکٹر سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ حملہ سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر زیڈ ٹرن پر سرنگ بنانے میں مصروف بے گناہ غیر مسلح مزدوروں پر کیا گیا جس کی تعمیر کے بعد سری نگر سونمرگ روڈ پر ہر موسم کی آمدورفت ممکن ہو سکے گی اور سونمرگ سیاحتی مقام بھی سیاحوں کے لیے ہر موسم میں کھلا رہے گا۔ زیڈ موڑ سے سونمرگ تک تعمیر کی جانے والی ٹنل سے مقامی معیشت کو فروغ دینے اور مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

گگنگیر حملے کی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی سڑک اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی اور غلام نبی آزاد سمیت سبھی نے بڑے پیمانے پر مذمت کی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Karnataka Accident: کرناٹک کے اتر کنڑ ضلع میں دردناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 17 زخمی، کئی کی حالت تشویشناک

پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…

34 minutes ago

India’s annual coffee exports: گزشتہ 4 سالوں میں ہندوستان کی کافی کی سالانہ برآمدات دوگنی ہوکر $1.3 بلین ہوگئی

ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…

55 minutes ago

Bokaro Encounter: جھارکھنڈ کے بوکارو میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو کیا ڈھیر، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی

ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…

1 hour ago