Anantnag Encounter: سری نگرکے بعد جنوبی کشمیرکے اننت ناگ میں ہفتہ (2 اکتوبر،2024) کو دومقامات پرمشتبہ دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ کوکرناگ علاقے میں ہوئے تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں نے ایک مشتبہ دہشت گرد کو مارگرایا ہے۔ اس کے علاوہ اننت ناگ کے ہی کچھوان میں سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان ایک اورتصادم ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ تصادم میں 2 غیرملکی دہشت گرد (ایف ٹی) کی موت ہوئی ہے۔ تصادم والی جگہ پرتین دہشت گردوں کے موجود ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ 19 آرآراور7 پیرا آپریشن میں لگے ہوئے ہیں۔
اس سے پہلے سری نگرکے کھانیارعلاقے میں سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان ہفتہ کے روزتصادم ہوا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد کھانیارعلاقے میں صبح گھیرا بندی کرکے تلاشی مہم شروع کی تھی۔ اس دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پرگولیاں چلائیں، جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی اورتلاشی مہم تصام میں تبدیل ہوگئی۔
افسران نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان سری نگرمیں گولی باری جاری ہے۔ تاہم ابھی تک دونوں طرف سے کسی کے جاں بحق ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ اس سے پہلے پیر (28 اکتوبر، 2024) کو جموں وکشمیر کے اخنورعلاقے میں دہشت گردوں نے ایک فوج کی گاڑی پر گولی باری کی، جس کے بعد وہاں تصادم شروع ہوگیا تھا۔ اس کے بعد علاقے میں گھیرا بندی کرکے تلاشی مہم چلائی گئی تھی، جس کے لئے علاقے میں اضافی سیکورٹی اہلکار بھیجے گئے تھے۔
-بھارت ایکسپریس
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…