سری نگر: جموں و کشمیر میں ’’یومِ شہداء‘‘ کے موقع پر سیاسی کشیدگی میں اس وقت نیا موڑ آیا جب ریاست کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو سری نگر کے قبرستان میں فاتحہ خوانی سے روکنے کی پولیس کوشش ناکام ہوگئی۔ عمر عبداللہ پولیس رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے مزار شہداء تک پہنچے اور فاتحہ ادا کی۔
پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
عمر عبداللہ نے اس واقعے کی ویڈیو خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی جس میں انہیں پولیس اہلکار روکنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ کی پولیس سے نوک جھونک اور دھکا مکی ہوتی ہے، مگر وہ رکنے کے بجائے دیوار پھلانگ کر مزار میں داخل ہو جاتے ہیں۔
میں غیر قانونی کام نہیں کر رہا تھا — عمر عبداللہ
عمر عبداللہ نے پولیس پر مذہبی آزادی میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا: ’’میں کوئی غیر قانونی عمل انجام نہیں دے رہا تھا، صرف فاتحہ پڑھنے آیا تھا۔ ان قانون کے خود ساختہ محافظوں کو یہ بتانا ہوگا کہ کس قانون کے تحت مجھے روکا گیا۔‘‘ انہوں نے واقعے کو ’’انتہائی مایوس کن اور تکلیف دہ تجربہ‘‘ قرار دیا۔
یہ پولیس کی منمانی ہے، ہم کسی کے غلام نہیں
عمر عبداللہ نے مزید کہا: ’’پولیس نے ہمارے دروازے کے باہر بنکر کھڑا کر دیا، ہمیں گھروں میں بند رکھا گیا۔ میں نے اس بار بغیر اطلاع کے نکلنے کا فیصلہ کیا اور جب پہنچا تو پھر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’یہ ملک آزاد ہے، ہم کسی کے غلام نہیں۔ یہ قبریں یہیں رہیں گی، اور ہم جب چاہیں فاتحہ کے لیے آئیں گے۔‘‘
یومِ شہداء پر سیاسی ہلچل جاری
یومِ شہداء 13 جولائی کے موقع پر متعدد لیڈران کو نظربند یا گرفتار کیے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ اپوزیشن لیڈران کا الزام ہے کہ حکومت جمہوری آوازوں کو دبانے کے لیے طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔
سیاسی ردعمل کا امکان
اس واقعے کے بعد جموں و کشمیر کی سیاست میں مزید گرما گرمی کا خدشہ ہے۔ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس اور دیگر علاقائی جماعتوں کی طرف سے حکومت کے خلاف سخت ردعمل کا امکان ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…
ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…
مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…
ڈاکٹر سید فاروق، صدر ہمالیہ ڈرگس نے مسابقۂ قرآن کریم کے کامیاب انعقاد پر مسرت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…
نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ…