قومی

Tushar Gandhi on Champaran incident: ’’جب انگریزوں کا راج تب بھی گاندھی جی کو روکا گیا اور آج۔۔۔‘‘، بہار کے چمپارن میں پروگرام کرنے سے روکے جانے پر بولے تشار گاندھی

چمپارن، بہار میں ایک عوامی اجتماع کے دوران پنچایت سربراہ کی جانب سے اعتراض کیے جانے پر مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کو اسٹیج سے ہٹا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کی تقریر میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار، وزیر اعظم نریندر مودی اور حکمراں جے ڈی یو-بی جے پی اتحاد پر تنقید شامل تھی، جس پر پنچایت چیف نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

یہ چونکا دینے والا واقعہ چمپارن ضلع میں پیش آیا، جہاں مہاتما گاندھی نے 10 اپریل 1917 کو اپنی پہلی عدم تشدد پر مبنی سیاسی تحریک کا آغاز کیا تھا۔ ایسے علاقے میں تشار گاندھی کے ساتھ ایسا برتاؤ ’’سخت توہین‘‘ پر مبنی ہے۔ واضح رہے کہ تشار گاندھی ان دنوں ’’بدلاو یاترا‘‘ پر ہیں، جو کہ راشٹریہ جنتا دل، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے حمایت یافتہ اپوزیشن اتحاد کے لیے عوامی حمایت حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔

گاؤں کے مکھیا نے تشار گاندھی کو کہا-کانگریس کا غلام

پیر کی صبح تشار گاندھی ترکولیا گاؤں پہنچے، جہاں وہ اس نیم کے درخت کے نیچے گئے جس کے سائے تلے مہاتما گاندھی نے اپنی تاریخی تحریک کا آغاز کیا تھا۔ وہاں پنچایت دفتر کے باہر ایک عوامی اجتماع منعقد ہوا۔ تاہم جیسے ہی تشار گاندھی نے تقریر شروع کی، ماحول کشیدہ ہو گیا۔ گاؤں کے مکھیا (سربراہ) وِنے ساہانے ان پر نتیش کمار اور بی جے پی-جے ڈی یو حکومت کے خلاف بولنے کا الزام لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انھیں فوراً وہاں سے نکالا جائے۔ انھوں نے تشار گاندھی کو ’’کانگریس کا غلام‘‘ بھی قرار دیا۔

بات مزید بگڑنے سے پہلے تشار گاندھی خود ہی پروگرام سے جانے لگے، تاہم  جاتے جاتے انھوں نے کہا کہ چمپارن میں جمہوریت کا ’’قتل‘‘ کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ جب انگریزوں کا راج تھا، تب بھی گاندھی جی کو روکا گیا۔ آج ہمیں بھی اسی طرح روکا گیا۔ لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتا۔‘‘ دریں اثنا تشار گاندھی نے گاؤں کے مکھیا کو ’’گوڈسے کا وارث‘‘ بھی قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

9 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

1 hour ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

10 hours ago