قومی

Fire in Trains at Tirupati Yard: تروپتی ریلوے اسٹیشن یارڈ میں کھڑی ٹرینوں میں لگی آگ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

پیر کے روز تروپتی ریلوے اسٹیشن یارڈ میں کھڑی حصار-تروپتی اسپیشل ٹرین اور رائلسیما ایکسپریس کے ڈبوں میں آگ لگ گئی۔ سدرن سنٹرل ریلوے کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور تروپتی ریلوے اسٹیشن سے باہر جانے والی یا آنے والی ٹرین خدمات میں کوئی خلل نہیں پڑا ہے، کیوں کہ یہ ٹرینیں یارڈ میں کھڑی تھیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حصار-تروپتی اسپیشل ٹرین کو اسٹیبلنگ یارڈ میں لے جایا گیا۔ شنٹنگ کے عمل کے دوران ایک جنرل کوچ میں آگ لگ گئی اور اسے فوری طور پر باقی کوچز سے الگ کر دیا گیا۔ آگ پر قابو پالیا گیا اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے ضروری آگ بجھانے کے اقدامات کیے۔ واقعے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اتور کو ڈیز سے بھری ایک مال گاڑی میں لگ گئی تھی آگ

ریلوے پی آر او کے مطابق آگ کے شعلے دونوں ٹرینوں کی دو بوگیوں تک پھیل گئے جب وہ ریلوے یارڈ میں کھڑی تھیں۔ حکام کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز اسی طرح کے ایک واقعے میں ڈیزل سے لدی ایک مال بردار ٹرین میں تمل ناڈو کے تروولور کے قریب آگ لگ گئی تھی، جس میں ٹرین کی کم از کم 19 ویگنیں جل گئیں۔

آگ لگنے کے بعد علاقے میں ٹرین خدمت متاثر ہوئی تھیں اور کئی ٹرینوں کو رد کرنا پڑا تھا۔ تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق تمام خدمات معمول پر لوٹ آئی ہیں۔ جلی ہوئی ٹرین کی بوگیوں کو بھی ٹریک سے ہٹا لیا گیا ہے۔ اس حادثے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم ضلع کلکٹر ایم پرتاپ نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر آگ لگنے کے بعد تروولور ریلوے اسٹیشن کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

22 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

57 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago