Jammu Kashmir Blast: جموں وکشمیر کے نروال علاقے میں ہفتہ کی صبح دو دھماکے ہوئے۔ جموں زون کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے بتایا کہ اس دھماکہ میں 7 لوگوں کے زخمی ہونے کی جانکاری ملی ہے۔ دھماکہ کے بعد جموں پولیس کے سینئرافسران جائے حادثہ پرپہنچ گئے ہیں۔ ایک سینئرپولیس افسرنے کہا کہ دو گاڑیوں میں دھماکہ کی اطلاع ملی تھی، جس سے 6 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔
پولیس افسرنے کہا، ‘علاقے کی گھیرا بندی کردی گئی ہے اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ سینئرپولیس افسران موقع پرہیں اورآگے کی جانچ جاری ہے’۔ اطلاعات کے مطابق، ٹرانسپورٹ نگرکے وارڈ نمبر 7 میں پہلا دھماکہ تقریباً 11:00 بجے ہوا۔ اس سے ٹھیک 15 سے 20 منٹ بعد اسی علاقے میں دوسرا دھماکہ ہوا۔ ابتدائی جانچ میں ان دونوں دھماکوں میں اسٹکی بم کے استعمال ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔
ڈانگری پارٹی-2 کرنا چاہتے تھے دہشت گرد
ابھی تک کی جانچ میں ایک اوراہم بات سامنے آئی ہے۔ نروال کے ٹرانسپورٹ نگرمیں ہوئے دھماکے سے دہشت گرد ڈانگری پارٹ ٹوکرنا چاہتے تھے۔ دراصل، وارڈ نمبر7 میں تقریباً 11:00 بجے پہلا دھماکہ کیا اوراس دھماکے کو دیکھنے آئی بھیڑ اورسیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لئے دہشت گردوں نے دوسرا دھماکہ کیا۔
دھماکہ پرعلاقہ کے ڈپٹی میئربلدیو سنگھ بلوریا کا بھی ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘میں نے افسران سے پوچھا اورانہوں نے بتایا کہ جانچ کے بعد ہی وہ کہہ پائیں گے کہ دھماکہ اتفاقی طور پر ہوا تھا یا شدت پسnدی سے متعلق تھے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ 7 لوگ زخمی ہوئے ہیں اوران میں سے کچھ کی حالت سنگین ہے’۔
سیکورٹی ایجنسیوں کا الرٹ
واضح رہے کہ 26 جنوری سے پہلے سیکورٹی ایجنسیوں نے اس بات سے متعلق الرٹ جاری کیا ہوا تھا کہ جموں میں کبھی بھی بڑی واردات ہوسکتی ہے۔ وہیں، دوسری طرف جموں میں راہل گاندھی کی قیادت میں ‘بھارت جوڑو یاترا’ بھی چل رہی ہے۔ ایسے میں اب راہل گاندھی کی سیکورٹی سے متعلق بھی سوال کھڑے ہوسکتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور