بین الاقوامی

Azur Airlines: روس سے گوا آنے والی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ازبکستان کی جانب کیا رخ، 238 مسافر تھے سوار

Azur Airlines Chartered Plane: روس کے پرم انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے گوا آنے والے ازور ائیر کے ایک چارٹرد طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے، جس کے بعد سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔وہیں پرواز کا رخ ازبکستان کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔اس پرواز میں 2 بچوں اور عملے کے 7 ارکان سمیت کل 238 مسافر سوار ہیں۔

گوا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کو یہ دھمکی آمیز ای میل موصول ہو ا ہے۔ جس کے بعد طیارے کا رخ ہندوستانی فضائی  حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی ازبکستان کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ طیارے کے وہاں اترنے کے بعد تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والےشخص  کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ جنوری ماہ میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جب ماسکو سے گوا آ رہی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔

کچھ دنوں پہلے بھی ملی تھی ایسی ہی دھمکی

اس سے پہلے، جنوری کی شروعات میں ہی ماسکو سے گوا آ رہی چارٹرڈ پرواز میں بم ہونے کی اطلاع کے بعد گجرات کے جام نگر ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ ایئر پورٹ پر جب اس فلائٹ کی لینڈنگ ہوئی تو اس میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔ روسی طیارے کی امرجنسی لینڈنگ کی خبر ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ  پولیس حرکت میں آگیا۔ دوسری طرف ائیرپورٹ پر طیارے سے سبھی مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، جس کے بعد طیارے کو چیک کیا گیا۔ ائیربیس پر اترنے والے  طیارے میں NSG کو کچھ بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں- Air India Flight: ایئر انڈیا کی پرواز میں خاتون پر پیشاب کرنے والا شخص بنگلورو میں گرفتار

معلومات کے مطابق، گوا ہوائی اڈے پر ائیر ٹریفک کنٹرولرکو بم سے اڑانے کی دھمکی کی اطلاع ملنے کے بعد پرواز کا رخ دوسری طرف موڑ دیا گیا تھا۔ بم کی دھمکی ملنے کے بعد گوا کے ڈابولم ہوائی اڈے پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعنات کیا گیا اور سینئر افسران نے اس واقعے کی بنا پر ایک میٹنگ کی تھی۔ ماسکو سے گوا جا رہی ازور ائیر لائنس کی پرواز ZF 2401 کو گجرات کے جام نگر ہوائی اڈے پر اتارنے کے بعد ٹیکسی وے پر پارک کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

6 hours ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

7 hours ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

7 hours ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

7 hours ago