جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز یوٹی میں زیادہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور معیشت کوفروغ دینے کے لئے سبھی موضوعات کو سرگرم طور پر حل کرنے کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے جموں ڈویژن کے کمشنر دفتر اور جموں، کٹھوعہ، سانبہ اور اودھم پورکے 4 ڈپٹی کمشنر دفاترمیں انڈسٹریزاینڈ کامرس ڈپارٹمنٹ کے ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت دی۔
اس میٹنگ میں شالین کابرا (مالیاتی کمشنر ریونیو)، ڈاکٹرپیوش سنگلا، مالیاتی کمشنرریونیو، ڈاکٹرپیوش سنگلا، (سکریٹری ریونیو ڈپارٹمنٹ)، رمیش کمار(منڈل کمشنرجموں)، اونی لواسا، ڈی سی جموں، سچن کمار وشیہ، ڈی سی اودھم پور، راکیش منہاس، ڈی سی کٹھوعہ، ابھیشیک شرما، ڈی سی سانبا، انوملہوترا، جنرل ڈائریکٹر، صنعت وتجارت، (جموں ڈویژن) جموں، سمیتا سیٹھی، سیکریٹری، صنعت وتجارت محکمہ، شیوکمارگپتا، وائس چیئرمین، جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے)۔
سرمایہ کاروں کو مدد فراہم کرنی چاہئے
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا، “جموں وکشمیرانتظامیہ کا بنیادی مقصد زمین کے استعمال میں تبدیلی اورکاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے سمیت تمام مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک فعال اورمنظم ردعمل کو یقینی بنانا ہے۔” لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، “متعلقہ حکام کو ضروری مدد فراہم کرنی چاہئے، سرمایہ کاروں کو امداد فراہم کرنی چاہئے اورسرمایہ کاروں کومقررہ وقت میں تمام منظوری حاصل کرنے میں مدد کرنی چاہئے۔”
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…