-بھارت ایکسپریس
آسٹریلیا کے نیوساؤتھ ویلز(این ایس ڈبلیو) میں پولیس نے دوتصاویرجاری کی ہیں اورمجرموں کو پکڑنے میں عوام سے مدد مانگی ہے، جنہوں نے گزشتہ ہفتے سڈنی کے مضافاتی علاقے میں بی اے پی ایس سوامی نارائن مندرمیں توڑپھوڑکی۔ این ایس ڈبلیوپولیس نے کہا کہ کمبرلینڈ پولیس ایریا کمانڈ سے منسلک افسران کو 5 مئی کو صبح تقریباً 9 بجے کے قریب ایلینوراسٹریٹ پر عمارت میں بلایا گیا تھا، جب باہرپینٹ چھڑکا ہوا پایا گیا، یہ حادثہ صبح ایک بجے سے 2 بجے کے درمیان ہوئی تھی۔
تفتیش کے بعد جاسوسوں نے 5 مئی کی صبح شروعاتی گھنٹوں میں ورجینیا اسٹریٹ پر جیمس روز ڈرائیو، روجہل کی طرف جاتے ہوئے آخری بار دیکھی گئی گاڑی کی تصویرجاری کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ گاڑی رکھنے والوں کے پاس جانکاری ہوسکتی ہے، جوتفتیش کاروں کی مدد کرسکتی ہے۔
پولیس کی طرف سے جاری کی گئی دوسری تصویرمیں مندرکے آس پاس کے علاقے میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے، جوگہرے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہے اوراس نے سیاہ ٹوپی اور چہرے پر نقاب پہن رکھا ہے۔ این ایس ڈبلیوپولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ دکھائے گئے شخص کا دوسری تصویرمیں دکھائی گئی گاڑی سے تعلق ہے یا نہیں۔
کمبرلینڈ کمانڈرکے سپرنٹنڈنٹ شیریڈن والڈونے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کمیونٹی کے پاس ایسی معلومات ہوسکتی ہے، جوتفتیش کاروں کواس شخص یا کارکی شناخت میں مدد فراہم کرسکیں۔
سپرنٹنڈنٹ والڈونے کہا، “ہم یہ بھی امید کررہے ہیں کہ وہ شخص یا کارمیں موجود جاسوسوں سے رابطہ کریں گے، کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ ان کے پاس تفتیش کے لئے اہم معلومات ہوسکتی ہیں۔“ “این ایس ڈبلیوپولیس مغربی سڈنی میں متنوع طبقات کے اراکین کے ساتھ مل کرکام کرتی ہے اوریہ مایوس کن ہے کہ اس طرح کے اقدامات غیر ضروری پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔”
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…