قومی

Supreme Court Judge Appointment: سپریم کورٹ کو ملے دو نئے جج، جانئے کسے بنایا گیا عدالت عظمیٰ کا جج اور کیسے ہوئی تقرری؟

Supreme Court Judges: سپریم کورٹ کو دونئے جج ملے ہیں، جس کے بعد عدالت عظمیٰ میں منظورکی گئی ججوں کی تعداد پوری ہوگئی ہے۔ جسٹس این کوٹیشورسنگھ اورجسٹس آرمہادیون کوسپریم کورٹ کے جج کے طورپرپرموشن دیا گیا ہے۔ مرکزی وزیرمملکت قانون اورانصاف (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال نے منگل کوسپریم کورٹ کے نئے ججوں کی تقرری کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پران تقرریوں کا اعلان کیا۔

جسٹس این کوٹیشورسنگھ اورجسٹس آرمہادیون کوابھی حلف لینا ہے۔ ایک بارحلف برداری مکمل ہوجائے گی تو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت کل ججوں کی تعداد پھر سے 34 ہوجائے گی، جوعدالت میں ججوں کی سب سے زیادہ منظورشدہ تعداد ہے۔ جموں وکشمیرکے چیف جسٹس این کوٹیشورسنگھ منی پورسے سپریم کورٹ میں مقررہونے والے پہلے جج بن گئے ہیں۔ جسٹس مہادیون موجودہ وقت میں مدراس ہائی کورٹ کے کارگزارچیف جسٹس ہیں۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے ججوں کی تقرری

مرکزی وزیرارجن رام میگھوال نے ایک ٹویٹ میں کہا، “آئین ہند کی طرف سے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اورعزت مآب چیف جسٹس آف انڈیا کے ساتھ مشاورت کے بعد، صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے درج ذیل کوسپریم کورٹ کے ججوں کے طورپرمقررکیا ہے۔” انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک پوسٹ شیئرکی ہے، جس میں جسٹس این۔ کوٹیشورسنگھ اورجسٹس آرمہادیون کے نام شامل ہیں۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ اس وقت کس ہائی کورٹ کے جج ہیں۔

باراور بنچ کی رپورٹ کے مطابق، جسٹس کوٹیشورسنگھ فروری 2023 سے جموں وکشمیراورلداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔ وہ اصل میں منی پور کے رہنے والے ہیں۔ جسٹس کوٹیشورکی پیدائش یکم مارچ 1963 کو امفال میں ہوئی تھی۔ ان کے والد کا نام این ایبوتومی سنگھ ہے جبکہ والدہ کا نام این گومتی دیوی ہے۔ جسٹس کوٹیشورکے والدگوہاٹی ہائی کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔ آنجہانی ایبوتومی سنگھ منی پورکے پہلے ایڈوکیٹ جنرل بھی تھے۔ جسٹس کوٹیشورسنگھ نے گوہاٹی ہائی کورٹ منتقل ہونے سے پہلے کچھ عرصہ سپریم کورٹ میں پریکٹس بھی کی۔ 2008 میں انہیں گوہاٹی ہائی کورٹ کا سینئروکیل نامزد کیا گیا۔ 2011 میں جسٹس کوٹیشورسنگھ کوگوہاٹی ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج بنایا گیا اور2012 میں وہ مستقل جج بن گئے۔ 2013 میں منی پورہائی کورٹ کے قیام کے بعد، انہیں اس کا جج مقررکیا گیا۔ 2018 میں انہیں دوبارہ گوہاٹی ہائی کورٹ بھیجا گیا۔ اس کے بعد وہ 2023 میں جموں وکشمیراورلداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Weather Update: دہلی سمیت 12 ریاستوں میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، گجرات میں ریڈ الرٹ، جانئے ملک بھر کے موسم کا حال

جمعہ کو دہلی کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے کئی علاقوں…

1 hour ago

Nepal bus accident: نیپال بس حادثے میں اب تک 27 مسافر ہلاک، 16 افراد زیر علاج، ایک لاپتہ

سی ایم کی ہدایت پر ریلیف کمشنر نے مہاراج گنج کے ایس ڈی ایم اور…

2 hours ago

Delhi Excise Policy Case: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی مشکلات میں اضافہ، سی بی آئی کو مقدمہ چلانے کی ملی منظوری

یہ دلیل راؤز ایونیو کورٹ کی اسپیشل جج کاویری باویجا کے سامنے دی گئی جنہوں…

11 hours ago