قومی

Jammu and Kashmir: انکاؤنٹر میں جان کی بازی ہارنے والے حوالدار عبدالماجد کو خراج عقیدت کیا گیا پیش، بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل کا اشارہ-راجوری میں پاکستان کے ریٹائرڈ فوجیوں نے کیا تھا حملہ

Jammu and Kashmir: راجوری انکاؤنٹر میں جان کی بازی ہارنے والے حوالدار عبدالماجد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔آرمی کے جوانوں کی موجودگی میں شہید جوان کو خراج عقید پیش کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے راجوری میں 25 گھنٹے کے آپریشن کے بعد فوج کی جانب سے بڑا بیان جاری کیا گیا ہے۔ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے کہا کہ جب ہم نے مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کی تو ہمیں معلوم ہوا کہ وہ پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ فوجی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے مزید کہا کہ پاکستان غیر ملکی دہشت گردوں کو یہاں لا کر خونریزی پھیلانے کی کوشش کرتا ہے کیونکہ یہاں کوئی مقامی ضرورت نہیں ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان غیر ملکی دہشت گردوں کو ختم کیا جائے۔ قاری کے خاتمے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ مقامی آبادی کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں اور جو لوگ خوف میں زندگی گزار رہے تھے وہ خوف سے باہر نکل آئے ہیں اور اب مزید لوگ آگے آئیں گے۔

پاکستانی فوج کو لگا دھچکا

راجوری حملے میں مارے گئے دہشت گرد قاری کی ہلاکت سے پاکستان کو دھچکا لگا ہے۔ دہشت کا ماحول جو راجوری اور پونچھ میں چل رہا تھا اب کافی حد تک ٹھیک ہو ہے۔قاری اپنے تانے بانے بُن کر اسے اپنے ساتھ لانا چاہتا تھا۔ قاری کی موت کے ساتھ ہی پاکستان کی اس سازش کو ناکام کر دیا ہے۔ پیر پانچال میں اب بھی 20 سے 25 دہشت گرد سرگرم ہیں اور جس طرح سے ہم نے وہاں ایکشن بڑھایا ہے ہم ایک سال میں ان تمام دہشت گردوں کو قابو کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں- India Qatar Relations: قطر نے 8 ہندوستانیوں کو سزائے موت کے خلاف ہندوستان کی اپیل کی قبول

انہوں نے کہا کہ، ان دہشت گردوں کو پاکستان اور افغانستان جیسے ممالک سمیت بہت سے ممالک میں تربیت دی گئی ہو گی اور یہ بہت تربیت یافتہ غیر ملکی دہشت گرد تھے، اسی لیے انہیں ختم کرنے میں وقت لگا۔ راجوری انکاؤنٹر میں شہادت ہوئی ہے لیکن ہم نے دو خوفناک دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ ان دونوں دہشت گردوں نے راجوری کے ڈانگری یا کنڈی یا راجوری کے ٹی سی پی میں نہتے شہریوں کو قتل کیا تھا اور اسی لیے ان کا خاتمہ بہت ضروری تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نتائج سے قبل ایم وی اے میں ہلچل تیز، جینت پاٹل اور بالا صاحب تھوراٹ نے ادھو ٹھاکرے سے کی ملاقات ، متعدد امور پر ہوئی بات

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…

59 minutes ago