Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں پولیس نے 3 دہشت گردوں کے اسکیچ جاری کیے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں موجود ہیں۔ حال ہی میں دیسا ڈوڈہ کے اُراری باغی علاقے میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعہ میں یہ دہشت گرد ملوث تھے۔ جموں و کشمیر پولیس نے ہر دہشت گرد کے بارے میں معلومات دینے پر 5 لاکھ روپے کے نقد انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔
جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں 16 جولائی کو ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، جس میں ایک کیپٹن اور تین دیگر فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری پاکستان کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ایک شیڈو گروپ ‘کشمیر ٹائیگرس’ نے لی تھی۔ یہ واقعہ ڈوڈہ اُراری باغی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران پیش آیا۔ فائرنگ سے دو فوجی زخمی بھی ہوئے۔
سیکورٹی فورسز کر دہشت گردوں کی تلاش میں رہی ہیں سرچ آپریشن
ڈوڈہ میں دہشت گردانہ حملہ حالیہ مہینوں میں جموں خطے میں پیش آنے والے دہشت گردی کے کئی واقعات میں سے ایک تھا۔ 2024 کے آغاز سے لے کر اب تک جموں صوبے کے چھ اضلاع میں تقریباً ایک درجن دہشت گردانہ حملوں میں کئی سیکورٹی اہلکار اور دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Kupwara Encounter: کپواڑہ میں دہشت گردوں کی ناپاک حرکت، تصادم میں 3 فوجی زخمی، سرچ آپریشن جاری
کپواڑہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم
جموں و کشمیر کے خطے میں دہشت گردی کا مسلسل خطرہ حکومت ہند کے لیے ایک بڑی سیکورٹی تشویش بنی ہوئی ہے۔ ہفتہ کو ہی کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ جس میں ایک فوجی شہید اور ایک میجر رینک کے افسر سمیت چار فوجی زخمی ہوئے۔ فوجیوں نے ایک دہشت گرد کو بھی مار گرایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم کا حصہ تھا جس میں پاکستانی فوج کے کمانڈوز اور دہشت گرد شامل ہوتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…