قومی

Jamia Riots Case: جامعہ تشدد معاملہ: دہلی ہائی کورٹ سے شرجیل امام سمیت 9 ملزمین کو بڑا جھٹکا

دارالحکومت دہلی میں سال 2019 میں ہوئے فسادات معاملے میں شرجیل امام سمیت 9 ملزمین کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ نچلی عدالت نے تمام 11 ملزمین کو بری کردیا تھا، لیکن اب ہائی کورٹ نے 9 ملزمین پر الزام طے کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ دہلی پولیس نے ملزمین کو بری کرنے کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔

جانکاری کے مطابق، اب دہلی ہائی کورٹ سے شرجیل امام، صفورا زرگر، آصف اقبال تنہا سمیت 9 ملزمین کو جھٹکا دیا ہے۔ حالانکہ 2 ملزمین کو ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔

دراصل، دہلی میں 2019 میں جامعہ تشدد ہوا تھا۔ اس الزام میں شرجیل امام سمیت 11 ملزمین پر معاملہ درج ہوا تھا۔ اس معاملے میں ساکیت کورٹ نے سبھی 11 ملزمین کو بری کردیا تھا۔ تاہم دہلی پولیس نے نچلی عدالت کے حکم کو چیلنج دیا تھا۔ اب عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے 9 ملزمین کے خلاف مختلف دفعات میں الزامات طے کرنے کا حکم دیا ہے۔

جانکاری کے مطابق، جسٹس سورن کانتا کی عدالت نے یہ احکامات دیئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ پہلی نظر میں واضح ہے کہ شرجیل سمیت باقی لوگ بھیڑمیں موجود تھے۔ وہ نہ صرف دہلی پولیس مردہ آباد کے نعرے لگا رہے تھے، بلکہ بیریکیڈ کو بھی مشتعل طریقے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔ عدالت نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی/احتجاج کے حق کا حوالہ دے کر امن وامان خراب کرنے یا عوامی جائیداد کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ دہلی ہائی کورٹ نے شرجیل امام، آصف اقبال تنہا اور صفورا زرگر سمیت 9 افراد پر آئی پی سی کی دفعہ 143, 147, 149, 186, 353, 427 کے تحت الزام طے کرنے کے احکامات دیئے ہیں جبکہ دو لوگوں محمد ابوذر اور محمد شعیب کو عدالت نے بری کردیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

22 minutes ago

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

2 hours ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

2 hours ago