قومی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے کی ملاقات، مختلف امور پرکیا تبادلہ خیال

نئی دہلی: پروفیسرمظہر آصف، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اورپروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کی مختلف تعلیمی اوردیگرترقیات کے متعلق وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کوواقف کرانے کے لیے کل ان سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات شیخ الجامعہ اور مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ڈینٹسٹری میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے آغاز سے یونیورسٹی نے جو اہم پیش رفت کی ہے اس کے متعلق وزیر تعلیم کو بتایا اور وزارت تعلیم کی فیاضانہ مالی مددکے لیے ان کا شکریہ اداکیا۔ ڈینٹسٹری فیکلٹی کے استحکام کے تئیں ان کے عہد اوران کی متواترحوصلہ افزائی کے لیے انھوں نے دھرمیندر پردھان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر مظہر آصف اورپروفیسر رضوی نے جامعہ رہائشی کوچنگ کی شان دار کارکردگی کے متعلق بھی وزیرتعلیم کوبتایا اوربتایا کہ ہرسال جامعہ، آرسی اے میں تربیت یافتہ تیس سے زیادہ طلبہ موقر یوپی ایس سی سول سروسز امتحان میں بطور آئی اے ایس، آئی پی ایس،آڈت اینڈ اکاؤنٹس سروسز، انڈین فارسیٹ سروسز منتخب ہوتے ہیں اوراس طرح ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران جامعہ کی مالی حالت بھی بات چیت کا ایک اہم نکتہ تھی۔ شیخ الجامعہ اور مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اعلی تعلیم فینانسنگ ایجنسی(ایچ ای ایف اے)کے زیر اہتمام ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا خاکہ بھی پیش کیا اور ان پروجیکٹوں کی غیر اطمینان بخش رفتار سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ تعلیمی افق کو وسیع ترکرنے کے عہد کو اجاگر کرتے ہوئے جامعہ میں نئے شعبوں کے قیام کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

مزید برآں جامعہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے سلسلے میں ثمر آور بات چیت ہوئی جس کے لیے وزیر تعلیم نے پورا تعاون دینے کی بات کہی اور تمام مطلوبہ مدد کی فراہمی کا یقین دلایا۔ یونیورسٹی میں آئندہ منعقد ہونے والے جلسۂ تقسیم اسناد کے سلسلے میں بات چیت کے ساتھ ملاقات اختتام پذیرہوئی۔ اس  یادگار پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیے جانے والے مندوبین پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں، شیخ الجامعہ اورمسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس سلسلے میں دھرمیندر پردھان سے ان کے تعاون اور مشوروں کی بھی درخواست کی۔ وزیرموصوف نے یونیورسٹی کی ترقی کو سراہا اورجامعہ کے موجودہ اور مستقبل کے اقدامات اورپہل کے لیے پروفیسرآصف اور پروفیسر رضوی کو اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا اورجامعہ کے فعال و سرگرم تعلیمی ماحول کو قریب سے دیکھنے کے لیے مستقبل قریب میں جامعہ کا دورہ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026میں  بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، انڈونیشیا کو 17-1 سے شکست

تیسرے کوارٹر میں انڈونیشیا نے ایک گول کیا، لیکن بھارت نے اس کے جواب میں…

1 minute ago

Suchika Tariyal Makes History: ایشین گیمز 2026 میں سوچکا تاریال نے رقم کی تاریخ، ایم ایم اے میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی

مکسڈ مارشل آرٹس ان چھ نئے کھیلوں میں شامل ہے جنہیں آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں…

1 hour ago

Jio Home Customers: جیو ہوم کے صارفین کو ملے گا ایمزون پر ائم لائٹ ایک سال مفت

3 ان 1 ٹی وی، او ٹی ٹی اور وائی فائی پلان کے نئے اور…

1 hour ago